محبت اور ہوس میں فرق

Posted on at


محبت کا مطلب کیا ہے؟ آج کل ہر دوسرا شخص محبت کی مرض میں مبتلا ہوا ہوتا ہے- جہاں خوب صورت لڑکی یا لڑکا دیکھا بس یہ مرض شروع ہو جاتی ہے- اسے محبت نہیں کہا جا سکتا، اگر حسن دیکھ کر محبت ہوتی ہے تو یہ محبت نہیں کیوں کہ محبت ایک ایسا جذبہ ہے جو حسن اور جسم سے نہیں بلکہ دل سے ہوتا ہے- اس میں  خوبصورتی کی کوئی گنجائش نہیں ہے- کچھ لوگ جسم کو پانے کی تمنا رکھتے ہیں اور اپنی اس خوائش کو پورا کرنے کو محبت کا نام دے دیتے ہیں ان کا یہ زاویہ نظر سراسر غلط ہے ایسے لوگ محبت جیسے مقدس رشتے کو بدنام کرتے ہیں-


 


یہ ضروری نہیں کہ محبت صرف ایک مرد اور عورت کے درمیان ہی پروان چڑھتی ہے، اس کے کئی روپ ہوتے ہیں اور ہر روپ میں دلکش اور حسین ہے- محبت ماں اور بچے کے درمیان ہوتی ہے، محبت باپ کی شفقت میں ہوتی ہے، بہن اور بھائی کے رشتے میں ہوتی ہے، دوست کی دوستی میں محبت ہوتی ہے، میاں اور بیوی کے نکاح کے بندھن میں محبت ہوتی ہے اور سب سے عظیم محبت جس کا کوئی ثانی نہیں ہے وہ ہے الله کی اس کے بندوں سے محبت ہے ستر ماؤں سے زیادہ الله اپنے بندے سے پیار کرتا ہے کیا اس محبت میں رنگ، روپ، خوب صورتی یا ذات پات کو مد نظر رکھا گیا ہے؟ یہ انسان ہی ہے جو ان باتوں کو ذہن میں لاتا ہے-



جب شوہر تھکا ہارا گھر لوٹ کر آتا ہے اور بیوی مسکرا کر اس کے جوتے اتارتی ہے تو اس محبت کا کوئی نعم البدل نہیں اور شوہر بیوی کی غلطی کو نظر انداز کر دے یہ اس کی محبت ہوتی ہے-  ماں اپنے بچے کی پریشانی میں برابر کی پریشان ہوتی ہے پوری رات بچے کے ساتھ جاگتی رہتی ہےیہ محبت ہوتی ہے- کبھی کسی نے نہیں دیکھا ہو گا کہ خوبصورت بچے سے ماں زیادہ پیار کرتی ہے اور جو خوب صورت نہیں ہے اس سے کم، اس کا پیار حسن دیکھ کر نہیں ہوتا-



بہن اور بھائی کا پیار دیکھنے لائق ہوتا ہے، اپنی بہنوں کی چھوٹی چھوٹی خوایشات پوری کرنے کے لئے دن رات ہلکان ہوتے ہیں، بہنیں بھی اپنے بھائیوں کے لئے قربانیاں دیتی ہیں یہ بھی تو محبت ہوتی ہے اور  اس محبت میں کوئی غرض اور لالچ نہیں ہوتی-



اس دنیا میں کوئی بھی محبت کا مطلب نہیں جان پاتا-  اصل میں ہر محبت غرض اور لالچ سے پاک ہوتی ہےکسی کو پانے کی غرض نہیں ہوتی  روح تک رسائی حاصل کرنے کا نام محبت ہے اور جسم پانے کی چاہت کرنا ہوس ہے-  اگر حسن اور خوبصورتی دیکھ کر محبت کی جائے تو وہ محبت نہیں خوائش ہوتی ہے اور حسن ماند پڑنے کے ساتھ بھی محبت دم توڑ دیتی ہے-   محبت  ایمان کی طرح ہے اور روح کی غذا ہوتی ہے اور ہوس نفس کی غذا ہے- سچی محبت آج کل کے زمانے میں صرف کتابوں تک محدود رہ گئی ہے- اگر ہوس اور محبت میں فرق معلوم کرنا ہو تو کچھ وقت کے لیے اس انسان سے دور ہو کر رہ لو اگر ہماری روز مرہ کی زندگی میں فرق پڑے تو سمجھ جاؤ کہ یہی محبّت ہے-  اور اگر یہ جزبہ سچا ہو تو اظہار کرنے میں دیر کرنا سراسر بیوقوفی ہے-  



About the author

Kiran-Rehman

M Kiran the defintion of simplicity and innocence ;p

Subscribe 0
160