(میرے کسان کی زمین میرے کسان کا سونا (حصہ دوئم

Posted on at


اور جب کسان اللہ کا نام لے کر گندم کی کٹٓائی شروع کردیتا ہے۔ تو سارا دن پیسینے میں شرابور رہتا ہے۔ ساتھ ساتھ دوستوں کے ساتھ گپ شپ کرتے کرتے وقت گزرتاہے۔ اس طرح گندم کی کٹائی کے ساتھ ساتھ کسان اور اسکے دوستوں کے ساتھ قربت اور مانوسیت بڑتی ہے اور اسکے دوستوں سے تعلقات اورمضبوب ہوتے ہیں۔         

                                

گندم جب کٹ جاتی ہے تو کسان ساری گندم ایک جگہ پر اکٹھی کرتے ہیں تاکہ آسانی کے ساتھ ایک ہی جگہ محفوظ کر سکے۔                  

پھر جب مشین آتی ہے توکسان آخری مراحل کےلیے مشین میں ڈالی جاتی ہے جہاں سے ایک طرف گندم اور دوسری طرف سے بھوسہ کی شکل میں تبدیل ھو جاتی ہے۔ یوں کسان اپنی عرصہ کی محنت کو جب اپنے سامنے دیکھتاہے تو خوشی سے پھولا نہیں سماتا۔  اور سارا غلہ اکٹھا کر کے گھر کا رخ کرتا ہے۔ جہاں اوراسکو اگلے سال کے لیے محفوظ بھی کرتا ہے اور اسکو بیچ کر اپنی ضروریات بھی پوری کرتا ہے۔  اپنے خاندان کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں انکی جھولی میں ڈال دیتا ہے۔

                                  

بعض دفع تو ایسا ہوتا ہے کہ فصل جب تیار ہوتی ہے تو عین وقت پر پارش ہو جاتی ہے ایسے میں کسان مشکل میں پڑ جاتا ہے اور اگر بروقت کوئی معقول انتظام نا کرے تو اسکی ساری کی ساری محنت پر پاتی پھر سکتا ہے۔                             

                                      

کسان ایک محنت کش طبقہ ہے جو کہ ہروقت اپن دنیا میں محنت کرتارہتا ہے اور جب خدا کا شکر ادا کرتا ہے۔    

 



About the author

kamil-khan

I am kamil khan, i am on film annex because through this platform i can share my thoughts and ideas with world....

Subscribe 0
160