خراٹوں کا علاج ۔۔ دل کیلئے بھی بہتر

Posted on at


ماہرین نے خراٹوں کے لئے ایک سادہ اور آسان علاج تجویز کیا ہے ساتھ ہی انہیں نے خبردار کیا ہے کہ خراٹے لینے کا شدید اور ہرانا عارضہ دل کی تکا لیف کا باعث بھی بن سکتا ہے کیونکہ خراٹے لیتے وقت در حقیقت سانس دقت سے لی جاتی ہے اور جسم کو آکسیجن کی فراہمی کم ہو جاتی ہے ۔

پھیپھڑوں اور سانس کے دیگر عضلات کو زیادہ مشقت کرنی پڑتی ہے جس کے نتیجے میں دل پر بھی بوجھ بڑھ جاتا ہے جو رفتہ رفتہ دل کی تکالیف کا سبب بنتا ہے۔ خراٹوں سے بچاو کے لئے ماہرین نے جو طریقہ تجویز کیا ہے وہ یہ کہ آپ جاگتی حالت میں ہر گھنٹے میں کم از کم پانچ مرتبہ دس سیکنڈ کے لئے سانس روکے رکھیں ۔

اس معمولی سی ورزش کا اامید افزا نتائج دیکھنے میں آئے ہیں ۔ 638 افراد پر تجربہ کیا گیا جو خراٹے لینے کے عادی تھے ۔ انہوں نے جب یہ طریقہ اختیار کیا تو ان کے خراٹوں میں دو تہائی کمی واقع ہوگئی جس کے نتیجے میں ان کے لئے دل کے عوارض کے امکانات بھی گھٹ گئے۔

 



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160