دہی حصہ اول

Posted on at


دہی ایک مشہور چیز ہے۔ یہ دودھ سے تیار کیا جاتا ہے۔ دہی کے مختلف زبانوں میں مختلف نام ہیں عربی میں اسے لبن الحامض، فارسی میں جغرات، بنگالی میں دئی، سندھی میں دھوترو اور انگلش میں گرڈ کہا جاتا ہے۔ دہی کے بہت سے فوائد ہیں جو انسانی جسم کے لیے بہت مفید ہے۔ اس میں بیکٹیریا ہوتے ہیں جو کہ بہت مفید ہیں۔ یہ جسم میں سے بہت سی بیماریوں کو ختم کرتی ہے۔ یہ ذائقے میں بہت مزیدار ہوتی ہے۔ اور بڑے، بوڑھے اور خاص طور پر بچے اسے بہت شوق سے کھاتے ہیں۔


 



 


دہی تیار کرنے کا گھریلو طریقہ؛


دہی تیار کرنے کے لیے دودھ کو پہلے نیم گرم کر لیا جاتا ہے اگر سردیاں ہوں ٹھوڑا سا زیادہ گرم کر لیا جاتا ہے اس کے بعد اس میں ایک چمچ دہی یا چھاچھ ڈال کر کچھ گھنٹوں کے لیے رکھ دیا جاتا ہے۔ اگر سردیاں ہوں تو اسے کے برتن کو کسی گرم کپڑے میں لپیٹ دیا جاتا ہے۔ پھر کچھ گھنٹوں کے بعد دہی استعمال کے لیے تیار ہو جاتی ہے۔


 



 


دہی جسم میں سے ان بیکٹیریا کو ختم کرتا ہے جو کہ انسانی جسم کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں۔ دہی جسم میں سے حرارت ختم کرتا ہے اور جسم کو ٹھنڈک پہیچاتی ہے۔ دہی خاض طور پر گرم مزاج لوگوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔ دہی میں اگر چینی ڈال کے اور بلائی کے ساتھ کھایا جائے تو یہ موٹاپا کرتا ہے لیکن نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اگر اسے چینی کے بغیر اور بلائی کے بغیر استعمال کیا جائے تو جسم کو پتلا کرتا ہے۔ دہی دستوں کے لیے انتہائی مفید ہے خاص طور پر خونی اور صفراوی دستوں کو روکتا ہے۔ پیچش کے لیے بھی دہی اچھی چیز ہے لیکن اس میں شرط یہ ہے کی آنتوں میں سدے نہ ہوں۔



About the author

160