اہم معلومات

Posted on at


 چیونٹی کے کاٹنے سے جلن فارمک ایسڈ کی وجہ سے ہوتی ہے۔


ہائیڈروجن بم اور کوبالٹ بم میں سے کوبالٹ بم زیادہ خطرناک ہے۔


ہاتھی کے دماغ کا وزن گیارہ پونڈ ہوتا ہے اور رفتار تیس میل فی گھنٹہ ہوتی ہے۔



سورج پر سب سے زیادہ ہائیڈروجن گیس پائی جاتی ہے۔


پرندوں میں سب سے زیادہ عمر کوے کی ہوتی ہے۔



سانپ دو سال تک بغیر کھائے پیئے زندہ رہ سکتا ہے۔


ہیرا جلایا جا سکتا ہے لیکن پگھلا یا نہیں جا سکتا۔



الماس کو انگریزی میں ڈائمنڈ اور یاقوت کو روبی کہتے ہیں۔


ایک میں میں ایک اشاریہ چھ کلو میٹر ہوتے ہیں۔


چمگادڑ ایک ایسا جانور ہے جو اُڑتا بھی ہے اور دودھ بھی دیتا ہے۔ اس کو دیکھ کر انسان کو ریڈار بنانے کا خیال آیا۔ چمگادڑ کی آنکھیں نہیں ہوتیں۔



مینڈک ایک ایسا جانور ہے جو چھ ماہ جاگتا ہے اور چھ ماہ سوتا ہے۔ اس کی انگلیوں پر ناخن نہیں ہوتے۔ اس کی انگلیوں کے درمیان جھلی اس کو تیرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس کی آنکھیں سر پر ہوتی ہیں۔ مینڈک پچھلی ٹانگوں کی مدد سے چھلانگ لگاتا ہے۔


انسان کے جسم کے دو حصے ناخن اور بال ایسے ہیں جو مرنے کے بعد بھی کچھ عرصہ بڑھتے رہتے ہیں جبکی آنکھیں بارہ گھنٹے تک محفوظ رکھی جاسکتی ہیں۔



سب سے پہلے وٹامن سی دریافت ہوا۔ وٹامن ایچ کی کمی سے گنجے پن کی بیماری پیدا ہوتی ہے۔


کوئلہ اور ہیرا کاربن کی دو مختلف شکلیں ہیں۔


شیشے کے بنیادی اجزا سوڈا، چونا، اور ریت ہیں۔


ہینگ کی بو لہسن جیسی ہوتی ہے۔ اصلی ہینگ کی پہچان یہ ہے کہ آگ لگانے پر یہ موم بتی کی طرح جلنے لگتی ہے۔



About the author

160