ٹماٹر ( سبزی ہی نہیں ایک پھل بھی ہے) حصہ سوم

Posted on at


 

ٹماٹربہت ہی مفید سبزی ہے آدھی چٹانک ٹماٹر کے رس میں تھوڑا سا انار کا شربت ملا کر استعمال کرنے سے جگر کا فعل درست ہوتا ہے اور آنتوں میں اگر خراش ہو یا بار بار دست کی شکایت ہو تو اسکے استعمال سے چند روز میں یہ شکایت ختم ہو جاتی ہے ٹماٹر کے استعمال سے انسان مین بیماریوں کا مقابلہ کرنے والی قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے

ٹماٹر کی چٹنی اور کیچپ بھی تیار کیا جاتا ہے اور اسے سوپ اور یخنی کی تیا ری میں بھی استعمال کی جاتا ہے  ہر چیز کی زیادتی نقسان دہ ہے پہلے ایک کنبے کے افراد کے لیے ہنڈیا مین ایک سے دو ٹماٹر ڈالے جاتے تھے لیکن آجکل کے دور میں ٹماٹو کیچپ کا رواج زور پکڑ گیا ہے ، سموسے ، پکوڑے ، سینڈوچ ، برگر اور فنگر چپس کیچپ کے بغیر نہیں کھائے جاتے حالانکہ ایک یا دن میں دو یا تین ٹماٹر سے زیادہ کھاناصحت کے لیے نقصان دہ ہے

ٹماٹر کا مربہ بھی بنایا جاتا ہے جس کے اجزاء یہ ہیں ! سرخ ٹماٹر پونے دو کلو ، چینی دو کلو ، لیموں تین عدد، پانی ۲سو گرام

 



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160