انسانی جلد کے عام مسائل (حصہ سوم )

Posted on at


 

خشک جلد پر نہ صرف چکنائی بلکہ کولا جن  وغیرہ کی بھی کمی ہو جاتی ہے جسے مختلف کریموں اور اور گھریلو نسخوں کے استعمال سے دور کیا جاتا سکتا ہے آج کل بازار میں کولاجن مہیا کرنے والی کریمیں اور لوشن دستیاب ہیں جن کے زریعے با آسانی جلد کو درکار مختلف اجزاء مہیا کر کے جھریاں بننے کے عمل کو کم کیا جاسکتا ہے

وٹامن ’’ای ‘‘ کے کھانےا ور لگانے سے بھی چہرے پر جھریاں پڑنے کا عمل کم یعنی آہستہ ہو جاتا ہے اس وٹامن کو کیپسول کی شکل میں کھا یا جاتا ہے جبکہ مختلف اقسام کی کریموں میں بھی اس کا استعمال عام ہے وٹامن ’’ای ‘‘ کے کیپسول سے حاصل ہونے والے حیاتین کو بھی کریم میں ملایا جاسکتا ہے تا کہ جلد پر جمنے والی خشکی کا خاتمہ کیا جا سکے

خشک جلد کے لیے شہد اور انڈے کی زردی کو ملا کر دس منٹ تک چہرے پر لگائیں

زیتون کا تیل اور بالائی ہم مقدار ملا کر پندرہ منٹ تک چہرے پر لگائیں ۔

    



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160