پاکستان اور آپ – پارٹ اول

Posted on at


ایک بات پوچھوں اپ سے – اپپ اپنے وطن سے محبت کرتے ہیں؟ آپ یقینا کہیں گے ... جی ہاں- بہت زیادہ- یہ سچ ہے، کون ایسا پاکستانی ہو گا، جسے پاکستان سے محبت نہ ہو گی- شاہد ہی کوئی بدنصب ایسا ہو-


مگر ایک بات اور سوچیں ... دیانت داری سے جواب دیں- اپپ پاکستان کو کتنا جانتے ہیں- کتنا سمجتھے ہیں- پاکستان کو جاننے اور سمجنے کے لئے کتنے حوالے ہیں اپپ ک پاس؟ گردوپش کی بدصورتی. معاشی بدحالی، سیاسی استحکام، ہر سطح پر پھیلا ہوا کرپشن، مفاد پرست اور بدعہد سیاستدان اور مسلسل آسمان کی طرف دور لگاتی منگاہی ....یہی اچھے حوالے کم ہی ھوں گے-


اور جب اپپ اتنے خراب حوالوں کے ساتھ پاکستان سے اتنی محبت کرتے ہیں تو اچھے حوالے اپپ کی اس محبت کو کہاں سے کہاں لے جین گے- اس کا اپ تصور بھی نہیں کر سکتے اور اچھے حوالوں کی پاکستان منے کمی ب نی....


پاکستان صرف ایک خیال ہی نہیں حسین ترین خیال سے بھی حسین ایک حقیقت ہے- پاکستان صرف نظریہ نہیں، روح ہے، اک خوبصورت اور شاداب جسم بھی ہے-


یہاں پر دنیا کی سب سے خوبصورت اور اچھوتی وادی کاغان بھی ہے- نہ معلوم گہرائی والی پریوں کی جھیل سیفالملوک بھی ہے اور سربہ فلک برف پوش پہاڑی چوٹیاں بھی ہیں-فصلوں کا سونا اگلنے والی زمیں بھی ہے- اور زمین میں چھپے معدنیات کے خزانے بھی ہیں- یہاں پرہیت صحرا بھی ہیں اور سرسبز وادیاں بھی- یہ سب کچھ دیکھا ہے آپ نے؟ نہیں


اب آپ خود ہی بولیں- آپ پاکستان کو دیکھیں گے ہی نہیں تو اپ یہ کیسے جان سکیں گے کہ الله نے آپ کو کتنی باری نمت سے نوازا ہے- آپ اپنے محبوب کے حسن کی نظرنوازی سے واقف ہی نہ ھوں تو اس سے محبت کیا کریں گے- اور واقف ہوں تو کتنی کریں گے- تو میرے خیال میں محبت کے ناتے یہ آپ کا فرض ہے کہ اپنے محبوب کے حسن سے پوری طرح واقف ھوں- اچھے حوالے جمع کریں- تب آپ کی سمجھ میں آ جائے گا کہ آپ کی محبت درحقیقت کتنی کم ہے- اور کتنی زیادہ ہونی چاہئے-


TAGS:


About the author

DarkSparrow

Well..... Leave it ....

Subscribe 0
160