بالوں کی کٹنگ اور فیس شیپ

Posted on at


 

ہمارے ہاں فیشن کا ایک عام رجحان یہ کہ مرد وخواتین کسی بھی ہیرو یا ہیروئن یا ماڈل سے متاثر ہو کر ان کی طرح ہیئراسٹائل اپنانا چاہتی ہیں یوں تو اس میں کوئی حرج بھی نہین لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے بالوں کی ساخت بھی آپ کے پسندیدہ ماڈل کےبالوں کے ساخت جیسی ہو تب ہی آپ اپنی مرضی کے مطابق اسکے ہیئر کٹ کو اپنائیں

ہیئر اسٹائلپسند کرتے ہوئے آپ اپنے بالوں کی ساخت کو ضرور ذہن میں رکھیں یعنی یہ کہ آپ کے بال گھنگھریلے ہیں ، سیدھے ہیں گھنے ہیں یا نارمل اور پتلے ، اگر آپ نے بالوں کی ساخت ذہن مین رکھے بغیر کوئی ہیئر کٹ اپنا لیا تو صحیح لوک حاصل نہیں کر سکیں گے مثلا آپ نے سیدھے بالوں میں اسٹیپ کٹ بنوالیا تو یقینا اسٹیپ صحیح طور پر نمایاں نہ ہو پائیں گے کیونکہ ہر اسٹیپ کو نمایاں کرنے کے لیے بالوں میں خم ہونا بے حد ضروری ہے بہت زیادہ نہ سہی کسی قدر خم تو ہو کہ جو بالوں کے اسٹیپ کو نمایاں کرنے میں مدد کر سکے جبکہ آجکل کے مقبول فیشن یعنی لیزر یا فیدر کٹ کے لیے بالوں کا سیدھا ہونا ضروری ہے اس کٹ کے لیے بالوں میں لچک ہونا لازمی ہے ورنہ بالون کی کم کی وجہ سے فیدر اسٹائل ختم ہو جائے گا بلکہ ایسا محسوس ہو گا کہ اسٹیپ کٹ بنانے کی کوشش کی گئی ہے جو کہ بے ترتیب ہو گیا ہے یا کسی اناڑی ہئیر ڈریسر کی غلطی نے ہئیر کٹ کو بگاڑ دیا ہے

اس وضاحت سے آپ یہ بات جان گئے ہونگے کہ کس قسم کے بالون مین کو سا ہئیر کٹ مناسب رہے گا لیکن پھر بھی بہتر ہو گا کہ ہئیر اسٹائل تبدیل کرانے کا ارادہ کریں صتو اس شعبے کے کسی ماہر سے ساخت ، لمبائی ، اور اپنے چہرے کی ساخت کو پوری طرح ڈسکس کرلیں پھر فیصلہ کرین کہ آپ پر فیشن کے مطابق ہئیر اسٹائل بہتر رہے گا کہ نہیں

اگر آپ کا چہرہ لمبا ہے تو بہتر ہو گا کہ کچھ بال پیشانی پر ڈال لیا کریں جس سے چہرے کی لمبائی کم دیکھائی دے گی

آپ کا چہرہ بڑا ہے تو کان تک بالوں کو لیزر کٹ مین رکھیں تا کہ چہرے چھوٹا دکھائی دے اور بالوں کے زریعے رخسار ڈھکے رہیں

چھوٹے چہرے کی صورت میں کانوں کے نیچے سے بالوں کو پرام کرنا مناسب ہوتا ہے تا کہ چہرہ ابھرا ہوا محسوس ہو ۔  

      



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160