گرمی کی دھوپ کے فائدے

Posted on at


گرمی کی دھوپ کے فائدے


گرمی جب شروح ہوتی ہے تو لوگوں کا رش دن کو کم اور رات کو زیادہ ہوتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ گرمی میں دن کے وقت سورج کی تپش بہت زیادہ ہوتی ہے اور لوگ اپنے اپنے گھروں میں ہی رہتے ہیں کیوں کہ گرمی میں دھوپ میں نکلنا ایک بہت بڑا کام سمجھا جاتا ہے لیکن انھیں یہ معلوم نہیں کہ یہ جو گرمی کی دھوپ ہے یہ انسان کی صحت کے لئے کافی مفید ہے۔



کیوں کہ گرمی میں جو دھوپ ہوتی ہے اس میں وٹامن ڈی پایا جاتا ہے جو کہ اپ کے جسم کی ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے اور اس بات کا اندازہ بھی لگا لیں کہ وٹامن ڈی سردیوں میں جب کم ہو جاتا ہے تو آپکو طرح طرح کی بیماریاں لاحق ہو جاتی ہیں ان میں زکام کی شکایات تو عام طور پر ہوتی ہیں اور آپکے پورے جسم میں درد رہتا ہے کیوں کہ آپکو وٹامن ڈی سہی مقدار میں نہیں مل پتا ہے۔



سردیوں میں کیوں کہ بہت کم دھوپ نکلتی ہے اور گرمیوں میں بہت تیز دھوپ ہوتی ہے اور سردی کے مقابلے آپ گرمی میں اندازہ لگا لیں کہ زکام کی شکایات بہت کم ملتی ہیں اور جسم میں درد بھی بہت کم ہوتا ہے کیوں کہ جب آپ دھوپ میں نکلتے ہیں تو آپکے جسم پر جب دھوپ پڑھتی ہے تو آپ کے جسم میں وٹامن ڈی کی مقدار پوری ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے آپ کو زکام اور جسم کے درد کی شکایات بہت کم ہوتی ہیں یہ گرمی بھی اللہ کی ایک رحمت اور نعمت ہے اس لئے اس موسم میں بھی اللہ کی نعمتوں کا شکر دل سے ادا کرنا چاہیئے۔



About the author

muhammad-haneef-khan

I am Muhammad Haneef Khan I am Administration Officer in Pakistan Public School & College, K.T.S, Haripur.

Subscribe 0
160