گھر پر کاجل، عرق گلاب اور ویکس کی تیاری

Posted on at


 

کاجل ! کاجل کی تیاری کے لیے نیم کے پتوں کا عرق نکال کر صرف میڈیکیڈڈ روئی کو اس میں  اچھی طرح بھگو کر کسی ایسی جگی سکھا لیں جہاں ہر دھول ، مٹی یا تیز ہوا کا گزر نہ ہو جب روئی اچھی طرھ سوکھ جائے تو اسکو متی کی کٹوری میں کیسٹر آئل کے ساتھ جلالیں اور دوسری کٹوری دھواں جمع کرنے کے لے الٹی  رکھ دیں تا کہ جلنے والی روئی کی سیاہی اس میں جمع ہو سکےسیاہی جمع کر کے کیسٹر آئل کے زریعے کٹوری سے اتار کر کسی چاندی کی ڈبیہ میں محفوط کر لیں یہ کاجل پلکوں کی خشکی ختم کرتا ہے

عرق گلاب ! عرق گلاب بنانے کے لیے تین کپ پانی میں ایک کپ تازہ گلاب کی پیتیون کو ڈال دیا جائے اس کام کےلیے گرم پانی استعمال کی جائے اور پانی کو اور کسی کھلے منہ کی بوتل مین پتیون کے ساتھ ڈال کر ٹھنڈا ہونے پر چھان کر رکھ لیا جائے خیال رہے کہ پانی صااف اور نمکیات سے پاک ہو

ویکس! گھر پر ویکس کی تیاری بہت آسان ہے ایک کپ چینی کو ہلکی آنچ پر پگلا لیں پھر اس میں ایک چوتھائی کپ لیموں کا عرق ملا کر اتنا پکائیں کہ ٹھنڈا ہونے پر جم سکے ساتھ ساتھ چیک کرتے رہیں کہ ویکس کتنی گاڑھی ہو گئی ہے مطلوبہ گاڑھی ہونے پر بوتل میں نکال کر ٹھنڈا کرلیں



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160