انجیر جنت کا پھل

Posted on at


 

انجیر کو جنت کا پھل کہا جاتا ہے اور اس کا ذکر مسلمانوں کی کتاب "قرآن پاک" میں بھی آیا ہے . حالانکہ سوکھی ہوئی انجیر پورا سال میسر ہوتی ہے پر تازہ انجیر کے ذائقہ اور افادیت کے لحاظ سے اس کا کوئی مقابلہ نہیں ہے. انجیر کا ذائقہ نہایت شرریں ہوتا ہے اور اس مے قدرتی طور پر منرلز پے جاتے ہے جو کہ انسان کے لئے بہت مفید ہے

انجیر میں  تقریبآ ٨٠ سے زیادہ غذائی اجزاء پاے جاتے ہے جو کہ انسان کے لئے نہایت مفید ہے.انجیر کا پھل نہایت ہلکا ہوتا ہے اور یہ پکتے ہی درخت سے نیچے گر جاتا ہے اور  تازہ انجیر زیادہ عرصے تک صحیح حالات میں نہیں رہ سکتی اگر اسے فریج میں بھی رکھا جائے تو وہاں  پر بھی یہ پھٹ جاتی ہے اس لئے اسے سوکھا کرہار میں پڑو  کر رکھا جاتا ہے.

انجیر کے بےپناہ فائدے ہیں جن میں  سے کچھ مندرجہ ذیل ہے.

 انجیر کینسر کے لئے بہت مفید ہے اس میں پاے   جانے  والے کومرین کینسر کے خلاف لڑنے میں مدد دیتا ہے خاص طور پر یہ چھا تی کے سرطان کے لئے بہت مفید ہے .

انجیر میں پیکٹن نام کا ایک ریشہ پایا جاتا ہے جو کہ کلسٹرول کو کم کرنے کے لئے بہت مفید ہے . انجیر میں اومیگا ٦ اور اومیگا ٤ کی مقدار کثرت سے پائی جاتی ہے اس کے ساتھ ساتھ پوٹاشیم بھی موجود ہے جو کہ دل کے امراض کے لئے بہت مفید ہے اس کے ساتھ ساتھ خون کے دباؤ کو کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے. انجیر شوگر کے مرض کو بھی کم کرنے میں مدد دیتا ہے اگر اس کے بیجوں کو ایک چمچ شہد کے ساتھ روز لیا جائے تو شوگر کے مرض کو قابو کیا جا سکتا ہے انجیر کے لَشثَتِو افیکٹ کی وجہ سے یہ قبض کے لئے بھی بےانتہا مفید ہے. رات کو ٢ چمچ شہد کے ساتھ انجیر کو پانی میں بھگو کر رکھ دیا جائے اور پھر صبح اس پانی کو پیا جائے تو قبض ختم ہو جاتی ہے.

انجیر کے روز کے استعمال سے انسان کی یاداشت تیز ہوتی ہے . انجیر میں پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ جلد کے لئے بہت اچھی ہے تازہ انجیر کو مسل کر اس کا پسٹ بنا کر مو پر ٢٠ منٹ کے لئے لگے اور پھر دھو دے اس سے کیل مہاسے ختم ہو جائے گے . انجیر گردے کے پتھر کے لئے بھی بہت مفید ہے ٦ سے ٧ انجیر کو پانی میں ابل کر رکھ لیں اور پھر روز نہار منہ وہ پانی پئیے اس سے گردے کا پتھر ختم ہو جائے گا یہ وزن کم کرنے میں بھی بہت مفید ہے اس میں ریشوں کی مقدار بہت زیادہ ہے جن میں وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے. انجیر میں پوٹاشیم اور کلشیم کی کافی مقدار پائی جاتی ہے جو کے ہڈیوں کے لئے بہت مفید ہے اور ہڈیوں کو مظبوط بناتی ہے  



About the author

160