دہی حصہ سوئم

Posted on at


دہی سکن کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔ یہ سکن کو خوبصورت اور نرم و ملائم کرتی ہے اور سکن کے مساموں میں سے گندگی اور میل کو باہر نکالنے میں مدد دیتی ہے۔ اس کو اکیلے یا پھر مختلف چیزوں کے ساتھ ملا کے استعمال کیا جاتا ہے۔ بہت سی سکن پروڈکس میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔


 



 


دہی بالوں کے لیے بھی انتہائی مفید ہے یہ بات تو سب لوگ جانتے ہیں۔ اس کو بالوں پر لگانے سے بال چمکدار، ملائم اور لمبے ہوتے ہیں۔ دہی کو اکیلا بھی بالوں میں لگایا جاسکتا ہے لیکن اگر اس سے بہتر نتائج حاصل کرنے ہوں تو اس میں مختلف چیزیں مکس کر کے لگایا جاتا ہے۔ جن لوگوں کے بال رف ہوتے ہیں ان لوگوں کو چاہیئے کہ وہ دہی اور سرسوں کا تیل مکس کر کے لگائیں اس سے ان کے بال ملائم ہو جائیں گے اور جن کے بال پہلے سے ہی ملائم اور خوبصورت ہیں وہ لوگ دہی، تیل اور انڈا مکس کر کے استعمال کریں اس سے ان کے بال اور بھی خوبصورت ہو جائیں گے۔ جن لوگوں کے بال بہت زیادہ خراب ہیں تو وہ بالوں میں دہی، تیل، کیلا اور شہد مکس کر کے لگائیں کچھ ہی دیر کے استعمال سے بالوں میں واضع فرق محسوس ہو گا۔


 



 


دہی ہاتھوں اور پاوں کے لیے بھی انتہائی فائدہ مند ہے۔ ہاتھوں اور پاوں پر اس کا مساج کرنا ہاتھوں اور پاوں کی سکن کے لیے بہت فائدہ مند ہے یہ ہاتھوں اور پاوں کی سکن کو خوبصورت بھی کرتا ہے اور اس ان کی میل نکال کے ان کو گورا بھی کرتا ہے۔


 



 



About the author

160