پاکستان ہما را دل ،ہماری شان اور ہماری جان

Posted on at


پاکستان ہما را دل ،ہماری شان اور ہماری جان

پاکستان ہمارا وہ ملک ہے جسے عظیم قربانیوں کی وجہ سے حاصل کیا گیا ہے یہ ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کا صلحہ ہے۔ پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے بہت کچھ سے مراد پاکستان ہی ہمارا وہ ملک ہے جس نے ہمیں آزادی جیسی نعمت سے نوازہ ہے اور آزادی کی نعمت کی قدر اُن سے جانی جا سکتی ہے جن کو یہ مُیسر نہیں ہے۔ جن کا گھریعنی اپنا ملک ہو وہ لوگ کبھی بھی بے آسرا نہیں ہوتے ان کے ساتھ ان کا سب کچھ ہوتا ہے اور گھر ایک ایسی نعمت ہے جس کی قدر و قیمت دنیا میں کہیں بھی نہیں ملتی پاکستان میں ہر قسم کی چیزیں ، ہر قسم کی تاریخی چیزیں بھی ہیں اور ہمارا پیارا پاکستان کسی جنت سے کم نہیں ہے ہمارے ملک میں چار موسم پائے جاتے ہیں ان میں سردی ، گرمی ، خزاں ، اور بہار یہ چار موسم ہمارے ملک کی شان ہیں اور انہی کی وجہ سے ہمارے لوگ بھی بہت خوش رہتے ہیں اور ہشاش بشاش رہتے ہیں اور یہ موسم دنیا میں اور کسی بھی ملک میں شاذ و نادر ہی ملتے ہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمارے ملک کے لیئے خصوصی انعام ہے۔

ہمارہ ملک پاکستان ایک ایسا ملک ہے جس میں محبت ، خلوص اورخدمت کا جذبہ رکھنے والے لوگ ہیں اور حساس طبیعت ، اور خاص کر مہمان نواز بھی ہیں۔ اس ملک میں مختلف زبانیں بولی جاتی ہیں ان میں خاص خاص یہ ہیں۔ سندھی ، سرائیکی ، گجراتی ، پنجابی ، بلوچی، اور اردو شامل ہیں اور پاکستان کی یہ زبانیں بولنے والی عوام آپس میں مل جل کر رہتے ہیں اور ہر مصیبت میں ایک دوسرے کا ہاتھ بٹاتے ہیں اور یہی لوگ ہمارے ملک کی شان ہیں اور ہمارے ملک کی پہچان بھی ہیں۔ ہمارے ملک میں بہت سی جگہیں ایسی بھی ہیں جہاں دنیا بھر کے لوگ گھومنے پھرنے کے لئے آتے ہیں اور یہاں کے موسم اور یہاں کی ہر چیز کو پسند کرتے ہیں ہمارے ملک کے ٹھنڈے علاقے بہت ہی خوبصورت اور دید کے لائیک ہیں۔

 

اس ملک پاکستان کے خوبصورت ترین مقامات میں  مری ، نتھیا گلی ، ناران ، کاغان ، دیر اور سوات ہیں ان جگہوں پر دنیا بھر سے سیاء تفریح کے لیئے آتے ہیں کیونکہ کے پاکستان کے ان مقامات کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ ہمارے ملک خوبصورت ترین مقامات میں آزاد کشمیر اور گلگت کی مثال کہیں بھی نہیں اور نہ ہیں کوئی مقابلہ ہے۔ کشمیر میں ہر سو سبزہ ہی سبزہ پھیلا نظر آتا ہے اور دیکھنے والوں کو یہاں دوبارہ انے پر مجبور کر تا ہے۔ اس ملک کی بہت سی فصلیں بھی اگائی جاتی ہیں جن میں چاول ، گنا ، گندم ، مکئی اور جو کی فصلیں شامل ہیں ہمارا ملک ایک خوبصوت ملک ہونے کے ساتھ تھ زرعی ملک بھی ہے اور ہمارے لوگ بہت ہی محنتی اور جفا کش ہیں اور ہمارے ملک کی عورتیں بھی بہت ہی محنت کرتی ہیں اور گھروں میں ہی بیٹھ کر کشیدہ کاری بھی کرتی ہیں اور بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت میں کوئی کسر نہیں چھوڑتیں ہمارا ملک ہی ہمارا دل ہے ، ہماری شان اور ہماری جان ہے یہ ملک ہے تو ہم ہیں ورنہ ہم کچھ بھی نہیں اللہ تعالیٰ سے یہی دُعا ہے کہ ہمارے پیارے ملک پاکستان کو رہتی دنیا تک سلامت رکھے اور ہمیں اس کی قدر کرنے کی تو فیق دے۔ آمین



About the author

muhammad-haneef-khan

I am Muhammad Haneef Khan I am Administration Officer in Pakistan Public School & College, K.T.S, Haripur.

Subscribe 0
160