دو یا ایک بچی کی کفالت کرنے والے کا اجر

Posted on at


دو یا ایک بچی کی کفالت کرنے والے کا اجر

 

حضرت عقبہ بن عامر (رضی الله عنہ) کہتے ہیں کہ میں نے حضور اقدس (صل الله علیہ وسلم) کو یہ فرماتے سنا

جس کی صرف بیٹیاں ہوں ، وہ ان کی پرورش کرتے وقت تکلیف پر صبر

سے کام لے ور ان کو اپنی گرہ سے عمدہ کپڑے پہننے کو دے تو وہ بچیاں

دوزخ سے اس کے لئے حجاب بن جایئں گی

حضرت ابن عبّاس (رضی الله عنہما) نبئ کریم (صل الله علیہ وسلم) سے روایت کرتے ہیں

جس مسلمان کی صرف دو بیٹیاں ہوں اور وہ ان کے لئے بودوباش

کا اچھا انتظام کرے تو وہ اسے جنّت میں لے جائیں گے

 

حضرت جابر بن عبداللہ (رضی الله عنھما) نے بتایا کہ رسول الله (صل اللہ علیہ وسلم) کا ارشاد پاک ہے

جس آدمی کی تین بیٹیاں ہوں اور وہ ان کو اچھا ٹھکانہ دے ، اچھا کھانے پینے

کو دے اور ان پر رحم کھایا کرے تو یقیناً اس کو جنّت میں داخل کیا جاۓ گا

قوم کا ایک آدمی بولا

یا رسول الله ! اگر کسی کے پاس دو بیٹیاں ہوں تو پھر ؟؟

آپ نے فرمایا

اس کو بھی یہی اجر ملے گا 

حضرت ابو سعید خدری (رضی الله عنہ) کہتے ہیں کہ رسول الله (صل الله علیہ وسلم) نے فرمایا

اگر کسی کے پاس تین بیٹیاں یا پھر تین بہنیں ہوں

اور وہ ان کے کھانے ، پینے ، پہننے اور تعلیم کے

لئے اچھی نگرانی مہیا کرے تو وہ جنّت میں جاۓ گا

حضرت موسیٰ بن علی (رضی الله عنہ) اپنے والد سے روایت کرتے ہیں ، وہ کہتے ہیں کہ نبئ کریم (صل الله علیہ وسلم) نے سراقہ بن جعشم (رضی الله عنہ) سے فرمایا

کیا میں تمہیں سب سے بڑا صدقہ نہ بتاؤں ؟

یا

سب سے بڑے صدقے کا حصّہ نہ بتاؤں؟

حضرت سراقہ نے عرض کیا

یا رسول الله ! ضرور بتائیں

آپ نے فرمایا

ایک ایسی بچی ہے جو تمھارے سپرد کر دی گئی ہے اور اس کا

تمھارے سوا کوئی کمانے والا نہیں ہے اسے خرچہ دینا سب سے

بڑا صدقہ ہے

حضرت مقدام بن معدی کرب (رضی الله عنہ) نے نبئ کریم (صل الله علیہ وسلم) سے سنا ، آپ نے فرمایا

جو کچھ تم خود کھاتے ہو ، وہ صدقہ شمار ہوتا ہے ، جو کچھ تم

اولاد کو کھلاتے ہو وہ بھی تمہارا صدقہ ہے ، اپنی بیوی کو کھلاتے

ہو وہ بھی صدقہ ہی ہے اور جو کچھ اپنے غلام کو کھلاتے ہو وہ بھی

صدقہ کہلاتا ہے

============================================================================================================ 

میرے مزید بلاگز سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے میرے لنک کا وزٹ کیجئے

http://www.filmannex.com/NabeelHasan/blog_post 

بلاگ پڑھ کر بز بٹن پر لازمی کلک کیجئے گا

شکریہ ......الله حافظ


بلاگ رائیٹر    

نبیل حسن ٹرانسلیٹر

فلم انیکس    


 

 

 

 



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160