گلاس پپینٹنگ ( حصہ دوم)

Posted on at


 

اب ہم آپ کو بتاتے ہیں  کہ ’’گلاس پینٹنگ‘‘ کے ساتھ مختلف قسم کے پروجیکٹس آپ خود گھر پر بھی تیار کر کے دوسروں کو مزید کسطرح حیران کر سکتے ہیں شیشہ یا آئینہ مختلف شیپ میں کاٹ کر پھر انہیں مطلوبہ ڈیزائن کے مطابق جوڑ کر روز مرہ استعمال میں آنے والی اور ڈیکوریشن کی مختلف اشیاء تیار ہو سکتی ہیں یہ نہایت آسان اور دلچسپ کام ہے شیشے یا آئینے کو کاٹنے کے لیے ’ہیرے کی قلم ‘‘ استعمال کی جاتی ہے جو شیشہ فراہم کرنے والی دوکان سے مل جاتی ہے

اس ہیرے کی قلم کے ذریعے آپ گلدان ، باسکٹ ، جیولری بکس ، ٹشوبکس کولر اور شوپیس وغیرہ تیار کر سکتے ہیں اس مقصد کے لیے آپ پروجیکٹ کے سائز کے مطابق آئینہ یا شیشے پہ ٹکڑے کاتنے کا نشان لگالیں مثلا گلدان کے لیے چاروں سائیڈوں اور نیچے والی سطح کے مطلوبہ سائز کے مطابق نشان لگالیں یا پہلے موٹے کاغذ پر پیٹرن کاٹ کر جوڑ کر چیک کر لیں پھر شیشے اور آئینے پہ اسکریچ بنا لیں او رکتنگ کے لیے نشان لگا لیں اور پھر ہیرے کی قلم سے تھوڑا دباو ڈال کر نشان پہ قلم چلائیں اور پھر شیشے یا آئینے کے دونوں اطراف ہلکا ہلکا دباو ڈالیں تو دونوں سائیڈ ایک دوسرے سے الگ ہو جائیں گے

اسطرح مختلف ٹکڑے کاٹ لیں اب ان ٹکڑوں پر خاکے کی مدد سے گلاس پینٹنگ کرلیں خشک ہونے کے بعد انکو جوڑانے کا  مرحلہ آئے گا انہیں جوڑنے کے لیے وائٹ گلو کا استعمال کریں وائٹ گلو انتہائی عام گلو ہے جو گھر مین مختلف چیزیں جوڑنے کے کام آتے ہیں اس طرح آپ کی مختلف اشیاء تیار ہو جائیں گی۔

 



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160