ہجری اور اسلامی سال کی اہمیت اور تاریخ

Posted on at


اسلام سے پہلے صِرف عیسوی سال اور مہینوں سے تاریخ لکھی جاتی تھی اور مسلمانوں میں تاریخ لکھنے کا دستور نہیں تھا۔ حضرت عمرؓ کے دور خلافت ۱۷ ہجری میں حضرت ابو موسیٰ اشعریؓ نے حضرت عمرؓ کے پاس خط لکھا کہ آپ کی طرف سے حکومت کے مختلف علاقوں میں خطوط جاری ہوتے ہیں ۔ مگر آپ کے ان خطوط میں تاریخ لکھی ہوئی نہیں ہوتی اور تاریخ لکھنے سے بہت فائدہ ہوتا ھے کہ کس دن آپ کی طرف سے خط جاری ہوا ، کب پہنچا اور کب اس پر عمل ہوا ۔ ان سب باتوں کو سمجھنے کا مدار تاریخ لکھنے پر ھے تو حضرت عمر فاروقؓ نے اسکو نہایت معقول بات سمجھا اور فوری طور پر اکابر صحابہؓ کی ایک میٹنگ بلائی اس میں مشورہ دینے والے اکابر صحابہؓ کی طرف سے چار قسم کی رائیں سامنے آئیں:۔

۔۱  ایک جماعت کی یہ راۓ تھی کہ آپﷺ کی ولادت کے سال سے اسلامی سال کی ابتداء کی جاۓ۔

۔۲  دوسری جماعت کی یہ راۓ ہوئی کہ نبوت کے سال سے اسلامی سال کی ابتدأ کی جاۓ۔

 ۔۳  تیسری جماعت کی یہ راۓ ہوئی کہ ہجرت سے اسلامی سال کی ابتدأ کی جاۓ۔

۔۴  چوتھی جماعت کی راۓ یہ ہوئی کہ آپﷺ کی وفات سے اسلامی سال کی ابتدأ کی جاۓ۔

ان چاروں کی قسم کی راۓ کے سامنے آنے کے بعد ان پر باضابطہ بحث ہوئی ، پھر حضرت عمرؓ نے یہ فیصلہ سنایا کہ ولادت یا نبوت سے اسلامی سال کی ابتدأ کرنے میں اختلاف سامنے آ سکتا ھے ۔ اس لیے کہ آپﷺ کی ولادت کا دن اسی طرح آپﷺ کی بعثت کا دن قطعی طور پر اس وقت متعین نہیں ھے بلکہ اختلاف ھے ، اور وفات سے شروع کرنا اس لیے مناسب نہیں کہ وفات کا سال اسلام اور مسلمانوں کے غم اور صدمہ کا سال ھے ، اس لیے مناسب یہ ہو گا کہ ہجرت سے اسلامی سال کی ابتدأ کی جاۓ ، اس میں چار خوبیاں ہیں۔

۔۱ ہجرت نے حق و باطل کے درمیان واضح امتیاز پیدا کیا۔

۔۲ یہی وہ سال ھے جس میں اسلام کو عزت و قوت ملی ۔

۔۳ یہی وہ سال ھے جس میں نبی کریمﷺ اور مسلمان امن و سکون کے ساتھ بغیر خوف و خطرے کے اللہ کی عبادت کرنے لگے ۔

۔۴ اسی سال مسجد نبویﷺ کی بنیاد رکھی گئی۔

ان تمام خوبیوں کی بناء پر تمام صحابہ کرامؓ کا اتفاق اور اجماع اس بات پر ہوا کہ ہجرت کے سال سے ہی اسلامی سال کی ابتدأ ہو۔

%MCEPASTEBIN%

۱ ۔ ایک جماعت کی یہ راۓ تھی کہ آپﷺ کی ولادت کے سال سے اسلامی سال کی ابتداء کی جاۓ۔

چوتھی جماعت کی راۓ یہ ہوئی کہ آپﷺ کی وفات سے اسلامی سال کی ابتدأ کی جاۓ۔



About the author

SZD

nothing interested

Subscribe 0
160