کیفین کے اثرات بیداری میں مدد گار ؟؟ (حصہ اول

Posted on at


کافی کے بارے میں طبی اعتبار سے متضادرائے پائی جاتی ہے ، کچھ طبیبوں کے خیال میں یہ انسانی صحت کے لئے ایک مفید چیز ہے جبکہ بہت سارے سائنسدان مشاہدے کے بعد اسے کسی حد تک مضر بھی قرار دے چکے ہیں لیکن ایک تازہ مشاہدہ یہ بتایا ہے کہ ہم مٰن سے بہت سوں کے لئے صبح کے اوقات میں کافی ایک کپ بھی لک اسٹارٹ کے مترادف ثابت ہوتا ہے ۔

کیفین کا جز کافی کے علاوہ چائے اور دیگر مشروبات میں بھی شامل رہتا ہے جن کو صبح جاگنے کے بعد ہوشیار ہونے اور نیند کی غنودگی دور کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر تسلیم کر لیا گیا ہے مگر ریسرچ کرنے والوں کا کہنا ہے کہ لوگ صبح اٹھ کر چائے یا کافی پینے کے عادی ہوتے ہیں ان پر کچھ زیادہ اثرات مرتب نہیں ہوتے بلکہ جو لوگ عام طور پر ان چیزوں کا استعمال نہ کرتے ہوں ان پر چائے اور کافی بڑی تیزی سے اثر کرتی ہے ۔

اس کی وجہ شاہد یہ ہو کہ جو لوگ چائے اور کافی کچھ زیادہ ہی انحصار کرنے لگتے ہیں جس کی وجہ سے کیفین ان پر ہلکا سا اثر ڈالتی ہے۔ تحقیق کرنے والوں کا کہنا ہے کیفین ملے مشروبات کا استعمال انسان کو عام حالت میں واپس لے آتا ہے تاہم یہ کافی اور چائے کا استعمال نہ کرنے والوں کی طرح ہوشیاری کا عضر پیدا نہیں کر سکتا جو کہ اسے پیتے ہی جی اٹھتے ہیں ۔



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160