پولٹری فارم بنانے کا طریقہ اور اس کی اقسام

Posted on at


پولٹری فارم بنانے سے پہلے زمین کا انتخاب ضروری ہے ۔ پولٹری فارم کا رخ ہمیشہ مشرق سے مغرب کی جانب ہونا لازمی ہے ۔ کیونکہ اس میں ہوا اور روشنی کا عمل جاری رہے ۔ پولٹری فارم بنانےسے پہلے اس کے اخراجات کے بارے میں معلومات لینا لازم ہے ۔ اس کے اخراجات سے آپ اس بات کا فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آپ کون سا پولٹری فارم بنانے کے قابل ہیں ۔



اگر آپ اوپن پولٹری فارم بنانا چاہتے ہیں تو اس کے لئے مشرق اور مغرب کی جانب فل دیواریں کھڑی کریں ۔ شمال اور جنوب کی جانب تین اور چار فٹ کے فاصلے پر چھوٹے


چھوٹے پلر کھڑے کئے جایئں ۔ ان کے اوپر لنٹر ڈالا جاۓ پھر ان کے ساتھ جالیاں لگانی ہوتی ہیں ۔ ان جالیوں کو نیچے سے مضبوط کرنے کا لیے سیمنٹ اور بجری کا استعمال کیا جائے ۔ تاکہ مرغیاں باہرنکلنے اور کسی قسم کے خطرے سے محفوظ رہیں ۔ ضرورت کے مطابق دروازے بھی ہونے لازم ہیں ۔ ان تمام تیاریوں کے بعد مرغیوں کو پولٹری فارم میں چھوڑا جائے ۔



کنٹرول پولٹری فارم کی تیاری میں کافی زیادہ انوسٹمنٹ ہوتی ہے ۔ کیونکہ اس کی عمارت مکمل طور پر بندھونا لازمی ہے ۔ اس کے اندر کولنگ سسٹم لگا ہوتا ہے ۔ اس کے لیےآٹومیٹک جنریٹر کا ہونا لازم ہے ۔ کنٹرول فارم کے گرد چار دیواری کا ھونا لازم ہے ۔ اس کے اندر مرغیوں کو فیڈ اور پانی کا سسٹم بھی آٹومیٹک ہوتا ہے ۔ ان تمام کاموں کو مکمل کرنے کے بعد کنٹرول فارم کو عمل میں لایا جاۓ ۔



 



About the author

160