جسم اور سر کی جلد کے مسائل اور بیماریاں

Posted on at


 

بہتر نظر آنا اور شخصیت کے اعتبار سے اچھا لگنا ہر انسان کی خواہش بھی ہوتی ہے اور اسکاحق بھی ہے بعض بیماریان انسان کی ظاہری شخصیت بھی متاثر کرتی ہیں ان سے انسان فطری طور پر پریشان ہوتا ہے ۔ ان مسائل مین ایک عام مسئلہ یہ ہے کہ کچھ لوگوں کے سر کے بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں اور اتنی تیزی سے گرتے ہیں  کہ اگر وہ مرد ہو یا خاتون یہ سمجھ لیتے ہیں کہ وہ کچھ عرصے میں ہی گنجے ہو جائیں گے  ایک اور عام مسئلہ یہ ہے  بعض خواتین کے چہرے کی جلد پر بال نکل آتے ہیں اور ان مسائلے سے وہ بہت پریشان ہوتیں ہیں کچھ لوگوں کے سر میں اتنی خشکی ہو جاتی ہے اور اس خشکی کی وجہ سے ان کے سر میں چھوٹے چھوٹے دانے نکل آتے ہیں اور وہ ہر وقت اپنا سر کھجاتے رہتے ہیں وہ اس سے اتنے پریشان ہوتے ہیں گویا ان کے سر میں آگ لگی ہو اس قسم کے امراض میں فورا جلدی امراض کے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے

بال گرنے کی یوں تو بہت سی وجوہات ہیں اور اسکا تعین کوئی ماہر ڈاکٹر ہی کرسکتا ہے بعض اوقات کچھ ادویات کے استعمال سے بھی بال گرنے لگتے ہیں اور بعض اوقات اسکی وجہ انسانی جسم کے ہارمونز کے نظام میں کوئی گڑ بڑ ہو سکتی ہے ذہنی پریشانی اور مسائل کے بارے میں سوچنے سے بھی بال جھڑنے لگتے ہیں بعض خواتین میں خاندانی منصوبہ بندی کی دوائیں بھی بال گرانے کا سبب بنتی ہیں

بہرحال اس مسئلے کا شکار خواہ مرد ہو یا عورت ، سب سے پہلے بال گرنے کی وجہ کا تعین کرنا ضرری ہے تب ہی ڈاکٹر کوئی مخصوص علاج یا دوا تجویز کر سکتا ہے ڈاکٹروں کے مطابق بعض ہئیر کلر اور اسکے علاوہ ہئیرڈرائیر بھی بھی بال گرنے کی وجہ ہوسکتے ہیں بالوں کی خشکی کے بارے میں ایک ڈاکٹر صاحبہ کا کہنا ہےکہ’’ خشکی عموما دو طرح کی ہوتی ہے ایک تو عام خشکی ہوتی ہے جس پر کسی صحیح شیمپو کاانتخاب کر کے قابو پا جاسکتا ہے دوسری قسم کی خشکی کی وجہ کوئی بیماری ہو سکتی ہے جن لوگوں کے سر کی جلد زیادہ چکنائی خارج ہوتی ہے وہ بھی ایک خاص قسم کی خشکی شکار ہو سکتے ہیں

‘‘

خواتین کے چہرے پر بالوں کے نمودار ہونےکے بارے میں ڈاکٹر صاحبہ بتاتی ہے کہ’’ اسکی بڑی وجہ بارمونز کے نظام میں گڑ بڑ اور عدم توازن ہو سکتی ہے‘‘ جسکی وجہ سے چہرے پر بال نکل آتے ہیں اس کے لیے مخصص دوائیں دی جاتیں ہیں



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160