لاہور داتا دربار

Posted on at


لاہور داتا دربار


 



 


داتا دربار بلال گنج میں واقع ہے اس کے تین طرف دروازے ہیں جن میں سے ایک دروازہ عورتوں کے لیے ہے اور باقی دروازوں پر لوگ آتے جاتے ہیں داتا دربا پہلے بہت چھوٹا تھا جب نواز دور آیا تو اس کو بڑا اور وسیع کیا گیا اس میں ایک دروازا ہے جس پرسونے کا کام ہوا ہے یہ بھٹو دور میں لگوایا گیا یہ بہت خوبصورت دربار ہے بہت زیادہ لوگ جب بھی لاہور شہر میں آتے ہیں تو سب سے پہلے یہاں حاضری دیتے ہیں اور دعائیں اور منتیں مانگتے ہیں۔


 



 


دربار شریف میں جمعرات کو بہت زیادہ رش ہوتا ہے یہ ایسی جگہ ہے جہاں چوبیس گھنٹے قرآن پاک کی تلاوت اور ذکر ہوتا رہتا ہے یہاں درس نظامی کا کورس بھی کروایا جاتا ہے یہاں بچوں اور بڑوں کو اسلامی تعلیمات کا درس دیا جاتا ہے ایک لائبری بھی ہے جہاں بہت زیادہ قدیمی اور نایاب ہر طرح کی اسلامی کتب ملیں گی ایک سیمی نار ہال ہے جہاں مختلف مکتبائے فکر کے علما آتے ہیں اور تقریریں ہوتی ہیں اس کے علاوہ مناظرے بھی کیے جاتے ہیں۔


 



 


اس کے باہر دیگوں کی دوکانیں ہیں یہاں سے پلاؤ۔زردا۔سالن۔روٹیاں۔نان۔دال روٹی وغیرہ ملتی ہے لوگ ادھر سے ہی دیگیں لے کراودھر ہی تقسیم کر دیتے ہیں لیکن ادھر کے کھانے کی کوئی گارنٹی نہیں کھانے کی کوالٹی انتہائی خراب ہوتی ہے ایک صفائی ستھرائی کا خیال نہیں رکھا جاتا دیگ میں کڑاہی الٹی رکھی ہوتی ہے جس کی وجہ سے دیکھنے والے کو لگتا ہے کہ دیگ بھری ہوئی ہے لیکن کھانا کچھ بھی نہیں ہوتا اور پیسے زیادہ سے زیادہ لیے جاتے ہیں اور ذائقہ کچھ بھی نہیں ہوتا۔


 



 



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160