ایک طالب علم کا دہشت گرد کو پیغام

Posted on at


گولیوں سے گر ڈر تا میں
مارنے سے گر مرتا میں

اسکول میں کیونکر جاتا پھر
علم سے پیار کیوں کرتا پھر

ڈرتے تو ہو مجھ سے تم
چھپ چھپ وار کیوں کرتے تم

سمجھتے گر تم علم کی قیمت
خود کش حملے کیوں کرتے تم

جتنا بھی تم ظلم کروگے
علم کی راہ میں رکاوٹ بنو گے

اتنے ہی زور سے میں پڑھونگا
جہالت کو تیری شکست میں دونگا

دنیا کو پیغام یہ دونگا
امن محبت عام کرونگا


About the author

160