بچوں پر اعتماد ضروری

Posted on at


بچوں پر اعتماد ضروری


 



 


ہمارے معاشرے میں یہ بہت عام سی بات ہے کہ ہم اپنے بچوں پرنہیں اور دوسروں کے بچوں پر زیادہ اعتماد کرتے ہیں اور اس کہ ہر بات پر یقین کرتے ہیں اور اپنے بچے کو ڈانٹ کر کہتے ہیں کہ تم نے ہی ایسا کیا ہو گا وہ کہتا رہتا ہے کہ اس نے ایسا کچھ نہیں کیا لیکن اس کی بات پر کوئی دھیان نہیں دیتا ہمیشہ اہسا نہیں ہوتا کہ بچہ غلط کہہ رہا ہو اور دوسرا ٹھیک کہہ رہا ہو بہت سارے اس طرح کے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں جن سے بچے میں اعتماد کی کمی نظر آتی ہے کہیں اس کے قصور وار ہم خور تو نہیں یہ سوچنے والی بات ہے۔


 



 


آج میں اپنی چھت پر گئی تو ہمسائے میں بچی کو مار پڑ رہی تھی کہ تم نے ایسا کیا ہے اور وہ بار بار یہی کہہ رہی تھی کہ اس نے ایسا کچھ نہیں کیا میرا اعتبار کرو لیکن اس سے یہی کہا جا رہا تھا کہ تم نے ہی ایسا کیا ہے تم مان لو ورنہ تمہیں پنکھے کے ساتھ الٹا لٹکا دوں گا اگر تم نے نہیں بتایا تو گھر سے نکال دوں گا وغیرہ وغیرہ۔


 



 


میں نے دیکھا کہ کیا ہو رہا ہے تو گھر کے صحن میں سارے گھر والے جمع تھے اور بچی کو اپنے باپ سے مار پڑ رہی تھی خیر تھوری دیر بعد یہ شور شرابا ختم ہوا تو وہ لڑکی چھت پر آئی اور میں نے اس سے پوچھا کہ کیا ہوا تھا تمہیں مار کیوں پڑ رہی تھی تو اس نے بتایا کہ پاپا کھانا کھا رہے تھے۔


باقی حصہ دوئم میں



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160