چنا حصہ اول

Posted on at


چنا ایک غلہ ہے جو کہ بہت مشہور ہے۔ چنے کی کاشت پاکستان میں بکثرت کی جاتی ہے۔ اس کے مختلف زبانوں میں مختلف نام ہیں عربی میں اسے حمص، فارسی میں نخود، گجراتی میں چنیا، مرہٹی میں ہرے بھرے، سندھی میں بھوگڑی، پنجابی میں چھولے اور انگلش میں گرام کہا جاتا ہے۔ چنے دو طرح کے ہوتے ہیں کالے اور سفید اور دونوں ہی بکثرت استعمال ہوتے ہیں۔


 



 


 چنے بطور غذا استعمال کیے جاتے ہیں اور بکثرت استعمال ہوتے ہیں۔ یہ صرف پاکستاں میں ہی نہیں بلکہ پاکستان کے باہر بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔ چنے کا استعمال انسانی جسم کے لیے کافی مفید ہے۔


 



 


چنے غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں غذائیت کے لحاظ سے گیہوں کے بعد چنے کا نمبر ہوتا ہے۔ لیکن چنے تھوڑے سے ثقیل اور دیر ہضم ہوتے ہیں۔ چنے مختلف طریقوں سے استعمال کیے جاتے ہیں اور ان کو پکا کے ان کے مختلف قسم کے سالن بھی تیار کیے جاتے ہیں جن میں اکیلے چنے، چنے گوشت، آلو چنے وغیرہ کا سالن تیار کیا جاتا ہے اور اس کو روٹی اور چاول کے ساتھ بہت شوق سے اور بکثرت استعمال کیا جاتا ہے۔ چنوں سے مختلف قسم کی ڈیشیز بھی تیار کی جاتی ہیں جو کہ بہت لزیز اور مزیدار ہوتی ہیں بچے، بڑے اور بوڑھے تمام لوگ بہت شوق سے کھاتے ہیں۔


 



 


چنے مختلف قسم کی چاٹ بھی استعمال کیے جاتے ہیں جن میں چنے کی چاٹ، آلو چنے کی چاٹ، فروٹ چاٹ، دہی بھلے کی چاٹ وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ چنے کے چاول بھی تیار کیے جاتے ہیں۔ چنے کا چاٹ میں استعمال چاٹ کے ذائقے کو چار چاند لگا دیتا ہے۔


جاری ہے۔



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160