ایک لکڑی کی کشتی کی کہانی

Posted on at



کشتی اپنی کہانی ان الفاظ میں بیان کرتی ہوئی کہتی ہے . ایک وقت تھا کہ میں ایک بہت بڑے درخت پر بیج کی صورت میں تھا . اک دن زور سے ہوا چلی اور مجھے درخت سے توڑ کر زمین پر جا پھینکا . آھستہ سے مٹی نے مجھے اپنے اندر دفن کر لیا . اتنے میں آسمان سے پانی آنے لگا اور زمین نے اور اچھی طرح اپنے اندر جذب کر لیا . پھر الله کی قدرت نے مجھےایک چھوٹا سا پودا بنا کر زمین سا باہر نکال دیا .جیسے جیسے میں زمیں سے باہر آتا گیا میری خوبصورت اور دلکش منظر لوگو کو میری طرف کھینچ آتا . اور میں لوگوں کو سایہ دینے لگا . پھر لوگوں کا روجو میری طرف زیادہ ہوتا گیا . آخر جب لکڑی مظبوط ہو گئی تو اک دن ایک آدمی کلہاڑا اور آرا لے کر آیا اور مجھے بے رحمی سے کاٹنے لگا . میں چلاتا رہا مگر میری داستان دردبھری کسی نے نا سنی .آخر اس آدمی نے مجھے ایک بار پھر زمین پر پھینک دیا . پھر اس نے مجھے آرے کے ساتھ کاٹ کر ایک ٹرک پر لوڈ کیا اور ایک آرے پر لے گیا . جہاں اس نے مجھے پتلے اور مظبوط پھٹوں میں تقسیم کر دیا . اب مجھے اک مستری  کے پاس لے جایا گیا . وہاں لوہے کے کیلو سے کشتی کی شکل دی گئی اور پھر مجھے دریا کے پانی میں چھوڑا گیا . اور ہر روز جو لوگ سیر کرنے آ تے ہیں وہ میرے اوپر بیٹھ کر پانی مایں جاتے ہیں . اور میرا باکی وقت پانی میں گزرتا ہے .




About the author

160