عورت کی زندگی

Posted on at


ہمارے معاشرے میں بہت سارے مرد یہ سمجھتے ہیں کے جس عورت سے وہ شادی کرتے ہیں یہ ان کا اس عورت پر بہت بڑا احسان ہے مگر شاید وہ کچھ باتیں نہیں سوچتے یا یہ کہیں کے سوچنا نہیں چاہتے ..
شادی کے بعد عورت اپنا نام تبدیل کرتی ہے
گھر تبدیل کرتی ہے
اپنا گھر ، رشتے سب کو چھوڑ کر آپ کے ساتھ رہتی ہے
پھر آپ کے گھر کو اپنا بناتی ہے ..
نو مہینے تک اولاد کو اپنے پیٹ میں پالتی ہے اس نو مہینے کی تکلیف اٹھاتی ہے
جسمانی طور پر بد صورت ہو جاتی ہے ..
بچے کی پیدائش کی تکلیف اٹھاتی ہے
اور یہ سب تکلیفیں اٹھانے کے بعد بھی بچے کو " آپ کا نام " ملتا ہے
اپنی آخری سانس تک وہ آپ کے لئے اپنا آپ قربان کر دیتی ہے ..گھر کی صفائی ، کھانا پکانا ، بچوں کو پالنا ، ساس سسر اور دوسروں گھر والوں کا خیال رکھنا ، اور اسی طرح کےبہت سارے دوسرے رشتے نبھانا.... غرض یہ کے ضرورت پڑے تو روزگار کے لئے بھی نکل پڑھنا ، اور پتا نہیں کتنی ہی اور زمداریاں نبھاتی ہے ..
اور بدلے میں آپ سے صرف ایک چیز مانگتی ہے "عزت و احترام " ..
عورتوں کی عزت کیجئے ، احترام کیجئے ، آج کی بچی کل کی ماں بنتی ہے ، تو عزت و احترام صرف ماں کا ہی نہیں ہر عورت کا کیجئے ،
کیوں کے عورت کی زندگی اتنی آسان نہیں جتنی نظر آتی ہے !!!


About the author

160