ڈھلتی عمروں کی یہ شادی شدہ خواتین بھی توجہ کی مستحق ہیں(حصہ سوئم

Posted on at


یہ کہانی کم وبیش ہر اس خاتون کی نمائندگی کر رہی ہے جو "پرائم " کا دور پیچھے چھوڑ آئی ہے اسے بیان کرنے کا مقصد صرف اور یہ ہے کہ آپ کے گھر میں پڑوس میں رشتے داروں یا غزیز واقارب میں کہیں بھی ایسی کوئی مثال موجود ہے تو براہ کرم اس پر توجہ دیں اور اسے محض ایک کہانی سمجھ کر نظر انداز نہ کریں کہ یہ ایک گھر ، محلے ، علاقے اور شہر بلکہ سارے عالم کا مسلہ ہے جسے توجہ سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے ۔

گزشتہ ماہ میری سالگرہ تھی اور مجھے سر پرائز کے طور پر جو تحفہ ملا وہ ایک پارٹی میں شرکت کا تھا جو کہ جوڑوں کو مدعو کیا گیا تھا جوکہ شادی شدہ تھے اور غیر شادی شدہ بھی جبکہ ایسے لوازمات کا بھی انتظام تھا جو کہ عام طور پر " کپلز " کے لئے ہی دلچسپی کا باعث ہوتے ہیں اب آپ کے ذہن یہ خیال ابھرے گا کہ میں میرے ہمراہ اور کون تھا میرا شوہر ؟ یا مجھ سے پیار کرنے والا کوئی شخص ؟ آپ کے دونوں اندازے غلط ہیں کیونکہ میں وہاں چھوٹی بہن کو وہاں لے گیئی تھی ۔ اب یہ بات پوچھی جائے گی کہ کیوں ؟ تو یہ بڑا سوال ہے جس کا آسان سا جواب یہ ہے کہ میری زندگی میں ابھی تک کوئی مرد آیا ہی نہیں ہے۔

میں آپ کے سامنے یہ اعتراف کرتے ہوئے ذرا بھی شرم جھجک محسوس نہیں کرتی کہ میری عمر 35 برس ہے اور میں اب تک کنواری ہوں یہ سب کیسے ہوا اور بھلا یہ کس طرح ممکن ہے جیسے خیالات میں نہ الجھیں بس یہ جان لیں کی میں مکمل طور پر نسوانیت سے بھرپور لڑکی ہوں اور ازدواجی مسائل کے زیر اثر نہیں ہوں بلکہ خاصی حد تک خوش شکل بھی ہوں ۔

ایک وقت تھا میرا ایک دوست تھا جیسے آپ بوائے فرنڈ کا لقب دے سکتے ہیں پھر اچانک ہی سب کچھ ٹھر گیا رک گیا اور میں اس تجربے سے نا آشناہی رہی کہ کسی افسوس ، پشیمانی یا پچھتاوے کے بغیر کسی مرد کے قریب رہنا کیسا ہوتا ہے میں اس احساس کو ہی فراموش کر بیھٹی کہ کسی کو چاہنا ، پسند کرنا اور پھر اسے پا لینا کیا ہوتا ہے لیکن اس کا مطلب قطعی نہیں ہے کہ میں آج کچھ بھی نہیں ہوں میں اس وقت اپنے کیریئر کے عروج پر ہوں کیونکہ کسی ملٹی نیشنل کمپنی میں جنرل منیجر کے عہدے تک رسائی کوئی معمولی بات نہیں ہوتی 20 کے لگ بھگ افراد میرے ماتحت ہیں مجھے رپوٹ کرتے ہیں جن میں اکثریت نوجوان لڑکیوں کی ہے جن میں سے ہر ایک کی شادی یا منگنی ہو چکی ہے اور بوائے فرنڈ تو ضرورہے۔



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160