حالات سے مجبور لوگ حصہ اول

Posted on at


اللہ تعالیٰ نے انسان کو زندگی دی ہے اس زندگی میں اچھا اور برا وقت دونوں ساتھ ساتھ ہی رہتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرالمخلوقات بنایا ہے یعنی سب سے افضل مخلوق اور انسان کو اچھے اور برے دونوں حالات کا سامنا کرنے کی طاقت دی ہے۔ اس لیے انسان کو چاہیئے کہ وہ خود پر اعتماد رکھے پر وہ برے سے برے حالات کا سامنا بھی آسانی سے کر سکے گا۔ اب میں آپ کو ایسے لوگوں کی زندگی کی کہانی سناتی ہوں جو حالات سے تنگ تو تھے ہی اور ساتھ ساتھ اپنے حلات سے مجبور بھی تھے۔


 



 


ہمارے محلے میں نئے کرائے دار آئے بظاہر دیکھنے میں تو وہ لوگ اچھے خاصے تھے ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی اور ایک ان کی ماں تھی ہم لوگوں نے ان کی بیٹی اور ماں کبھی نہ دیکھی تھی بس ان کے بیٹے گھر سے کام کے سلسلے میں باہر آتے جاتے تھے۔ ان دونوں بھائیوں نے کبھی کسی سے کوئی بات نہ کی محلے میں صرف وہ لوگ رہتے تھے کسی کے ساتھ کوئی تعلق نہ تھا ان لوگوں کا لیکن ہم کوگ اکثر جب ان لوگوں کے گھر کے باہر سے گزرتے تو اندر سے کسی کے رونے کی آواز آرہی ہوتی تھی اور باہر سے تالا لگا ہوتا تھا ہمں اس بات سے بہت حیرت ہوتی تھی لیکن ان کے بیٹے جب بھی گھر سے باہر جاتے تھے تو اپنے گھر کو تالا لگا کے جاتے تھے کیونکہ گھر کے باہر تالا لگا ہوتا تھا اس لیے کوئی بھی ان کے گھر نہیں جاسکتا تھا اس لیے کسی کو بھی نہ پتہ تھا کہ یہ لوگ کون ہیں کہاں سے آئے ہیں اور کیا کرتے ہیں۔


جاری ہے۔



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160