مغرب کے بارے میں آپ بھی جانئیے جو میں جانتا ہوں

Posted on at


مشرق اور مغرب دنیا کے دو اہم علاقے ہیں۔ مشرق اور مغرب کے درمیان طاقت اور تہذیب کا تبادلہ گزشتہ دو ہزار سال یا شائد اس سے بھی زیادی عرصے سے ہوتا چلا آ رہا ہے۔ کبھی مشرقی طاقت میں برتری لے جاتا ہے اور کبھی مغرب۔ تاریخ کے شروع میں مشرق طاقتور تھا۔ یہ بہت ہی تہذیب یافتہ علاقہ تھا۔ لیکن پھر ایک ایسا زمانہ آیا جب یونان ترقی کر گیا۔ ان وجوہات کی بنا پر مغرب مشرق سے آگے نکل گیا۔ لیکن پھر جرمنز اور رومیوں کے درمیان لڑائی نے مغرب کے زور کی کمر توڑ دی اور قیادت کے ذریعے طاقت اور تہذیب واپس مشرق کے ہاتھ آۓ۔

مغرب نے سائنس ٹیکنالوجی کو اپنا ہتھیار بنا کر لا محدود ترقی کی اور مشرق کو بہت پیچھے چھوڑ دیا۔ مغربی فتوحات یا کم از کم مغربی اثر پوری دنیا پر چھا گیا۔ مغربی اقوام نے سائنسی میدان میں بے پناہ کامیابیاں حاصل کیں۔ نئے نئے سامان اور نئی نئی دوسری اہم انکشافات نے مغرب کو اور طاقتور بنا دیا۔ مشرقی اقوام اور خاص کر اسلامی ممالک ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گئے۔

اس تہذیب کے باعث آج ہماری مسلمانی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ اور اسی وجہ سے آج بھائی بھائی کے خون کا پیاسا ہے۔ اگر مغرب اتنہ مہارت سے ہمیں اپنی تہذیب کی پٹی پڑھا رہا ہے تو کیا یہ ممکن نہیں کہ ہم اسکے سامنے اپنی اعلیٰ تہذیبی اقدار پر فخر کر کے اسے نیچا دکھائیں۔ حقیقتاً مغربی تہذیب وہ ہے جس نے مرد سے اسکی مردانگی چھین لی۔ عورت سے اسکی نسوانیت چھین لی رشتوں سے انکی معنویت چھین لی صحافت سے اسکی حقانیت چھین لی اور معبود سے اسکی وحدانیت چھین لی۔ مغرب کی کوکھ میں پلنے والی اس تہذیب نے معصوم بچوں کو شیطانیت،کڑیل جوانوں کو ایڈز اور باوقار بوڑھوں کو اولڈ پیوپلز ہاوس جیسے تحفے دیئے۔



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160