الهم صلى وسلم وبارك على سَيِّدِنا مُحمَّدٍ و على آله و أصحابه أجمعين

Posted on at


سخت سردی کا موسم تھا ، وہ سونے کی تیاری کررہے تھے کہ اچانک ان کی بیوی کے ہاتھ سے پانی کا برتن گر کر ٹوٹ گیا اور پانی کمرے کی چھت پر پھیل گیا،
انہیں بہت پریشانی ہوئی کہ اب پانی نیچے ٹپکے گا اور نیچے ٹھہرے مہمان پر اگر پانی گر گیا تو انہیں تکلیف ہوگئی ۔ انہوں نے فورا" اپنا لحاف اٹھایا اور اس پانی پر ڈال دیا تاکہ لحاف پانی کو جذب کرکے اور پانی نیچے کمرے میں نہ ٹپکے ۔ لحاف نے پانی تو جذب کرلیا لیکن اتنا گیلا ہوگیا کہ اب اسے اوڑھنا ممکن نہ تھا ۔
سردی بڑھتی جارہی تھی اور انکے پاس لحاف بھی ایک ہی تھا ۔ انہوں نے ساری رات جاگ کر اور ٹھٹھر کر گذار دی لیکن انہیں اس بات کی بہت خوشی تھی کہ ان کی وجہ سے مہمان کو کسی قسم کی بھی تکلیف نہیں ہوئی,
یہ میزبان حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ اور انکی بیوی ام ایوب انصاریہ رضی اللہ عنہا تھیں اور
انکے گھر مہمان محبوب خدا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تھے.


About the author

160