ہاتھ کے کنگن اور خواتین زیورات

Posted on at


زیوراتہمیشہ سے عورتوں کی کمزوری رہی ہے چونکہ زیورات سے خواتین جسم کے مختلف حصوں کی یعنی کان ، ناک اور گلے وغیرہ کی زیبائش کرتی ہیں اور اگریہ زیبائش موسم ، تقریب ، اور وقت و ماحول کی مناسبت سے کی جائے تو آپ بھی تقریب میں منفرد نطر آکر سب کی توجہ حاصل کر سکتی ہیں اسی طرح اور خواتین بھی آپکو دیکھ کر آپ کی دوست بننا پسند کریں گی اور یوں صرف تھوڑی سی توجہ آپ کودوسروں کی نظر میں کتنا اہم بنا دیتی ہے

کلائی اور انگیاں خواتین کی آرائش اور زیبائش میں ایک اہم مقام رکھتی ہیں کہتے ہے کہ ایک عورت کا سراپا اسوقت ہی مکمل ہوتا ہے جب اسکے خوبصورت لباس کے ساتھ ساتھ اسکی انگیاں اور کلائی بھی دلکش اور دیدہ زیب انگوٹھیوں ، چوڑیوں اور کنگنوں سے آراستہ ہوں اگر آپ کے پاس انگوٹھیوں اور کلائی میں پہنے جانے والے زیورات موجود ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ ہر تقریب میں اس کو ایک ساتھ پہننے کی کوشش کریں کسی بھی تقریب میں جانے سے پہلے اپنے لباس کا انتخاب کریں اور پھر اسکے حساب سےزیورات کا یعنی کنگن اور انگوٹھیوں کا

یاد رکھیں کہ گرمی اور موسم بہار میں ہونے والی تقاریب میں ہلکے پھلکے زیورات کا استعمال ٹھیک رہتا ہے اور سردیوں میں پھر اس کے برعکس بھاری زیورات کا استعمال مناسب رہتا ہے اگر موسم گرما میں گرمی کی وجہ سے آپ کنگن نہیں پہننا چاہتے تو اس اس کی جگہ گھڑی باندھ لیں یہ بھی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے اور بات یاد رکھیں کہ لباس اور فیشن کے علاوہ اپنی عمر اور قد اور جسم کے وزن کی مناسبت سے کنگن ، چوڑیوں اور نگوٹھیوں کے ڈیزائن کا انتخاب کریں ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ہر تقریب میں منفرد اور خوبصرت نظر آئے۔



About the author

160