پاکستان میں بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈینگ

Posted on at


ہمارا پیارا ملک پاکستان جب سے بنا ہے بد قسمتی سے ہمیشہ ہی کسی نہ کسی مسئلے میں الجا رہا ہے۔ شروع میں پاک بھارت جنگوں کی وجہ سے پاکستان مسائل سے دوچار تھا۔ اس کے بعد پاک بھارت پانی کی مسئلوں نے ہمارے ملک کو الجنوں میں ڈالے رکھا۔ اور جیسے ہی ہم لوگوں نے اپنی حالت تھوڑی بہتر کی اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہوئے تو غیر ملکی سازشوں اور کچھ اندرونی پچید گیوں کی وجہ سے ہمارا ملک دہشت گردی کا شکار ہو گیا۔ اور یہ مسئلہ ایسا تھا جو نا ختم ہونے والا تھا اور ابھی بھی ہمارا ملک اس مسئلے میں پھنسا ہوا ہے۔ خیر دہشت گردی والا مسئلہ تو اگر ہم کچھ بھی کہیں اس معاملے میں ہم صرف مضمون تا تقریریں ہی کر سکتے ہیں کیونکہ جس ملک کے ساتھ دہشت گردی کا داغ لگ جائے تو صدیاں لگ جاتی ہیں اس داغ کو دھونے میں۔

خیر آج کا میرا موضوع نہ تو پاک بھارت مسائل پر ہے اور نہ ہی دہشت گردی پر ۔ میرا موضوع ہمارے ملک کے ایک سب سے سنگیں مسئلے پر ہے جس کی وجہ سے ناصرف پورے پاکستان کی عوام مسائل کا شکار ہے بلکہ ہمارا ملک بھی پسماندگی کے راستے پر رو دوا ہے۔ یہ مسئلہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا ہے۔ کہتے ہیں کوئی بھی ملک اس وقت تک ترقی کی راہ پر صحیح طرح گامزن نہیں ہوسکتا ہے جب تک اس کے پاس توانائی کی مقدار ضرورت استعمال سے زیادہ ہوں۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ ہیں مشرف حکومت سے تحفہ کے طور پر ملا۔ اور تقریبا یہ مسئلہ پاکستان میں گزشتہ 14 سال سے ہے اور ابھی تک اس کی کوئی خاص روک تھام بھی نہیں کی گئی ہے۔ اور اس مسئلے کو ہمارے سیاستدانوں نے تو ایک سیاسی مسئلہ بنا لیا ہے اور اس کو حل کرنے کے جگہ وہ الیکشن کے موقع پر غریب عوام کو ہر بار اس کو ختم کرنے کا لالچ دیتے ہیں۔ کیونکہ ہمارے سیاستدان تو گھر میں جنریٹر اور یو پی ایس وغیرہ لگا کر بیٹھیں انھیں کیا خبر غریب عوام کی۔

جب بھی وفاقی الیکشن منعقد ہوئے ہیں 2001ء کے بعد تو ہر ایک سیاسی جماعت کا غریب عوام کے ساتھ یہی مؤقف رہے ہے کہ ہم لوڈ شیڈنگ کو ختم کریں بس ایک موقع دیں آپ لوگ ہیں۔کیونکہ سیاستدان جانتے ہیں کہ موجودہ حالات میں پاکستان کی عوام جس چیز سے سب سے زیادہ تنگ ہے وہ لوڈ شیڈنگ ہے اور وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہم اگر عوام کو کسی طرح اس بات کا لالچ دیں گے کہ آپ لوگ ہمیں ووٹ دیں اور ہم آپ کا بجلی کا مسئلہ حل کروا دیں  تو عوام ضرور ان کو جتوا دے گی۔

اب میں ذرا 2001ء کے بعد پاکستان کے ہونے والے انتخابات پر روشنی ڈالوں گی۔ 2001ء کے بعد جب پاکستان میں الیکشن ہوئے تو عوام نے بے نظیر بھٹو کی وفات کی وجہ سے پیپل پارٹی کی ووٹ دی اور اس کو جتوا دیا کیونکہ غریب عوام کی یہ سوچ تھی کہ سب سے زیادہ اچھی جماعت پیپل پارٹی ہے اور یہ ہمیں بجلی کے مسئلے سے نجات دلائے گی لیکن ایسا نہیں ہوا اور زرداری صاحب کھلم کھلا عوام کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔ اس بار جب الیکشن ہوئے تو تحریک انصاف اور ن لیگ کے جنتنے کے امکان تھے۔ ان دونوں سیاسی جماعتوں نے بھی یہی مؤقف اپنایا کہ ہم لوگ بجلی کے مسئلے کو ختم کریں گے۔ میاں صاحب نے الیکشن سے پہلے عوام سے وعدہ کیا کہ وہ برسراقدار آنے کے بعد لوڈ شیڈنگ کو دوسال میں ختم کر دیں گے اور کچھ اسی طرح کے وعدے عمران خان نے بھی ۔



About the author

fareeha-khan

I am a student and now I am a writer at film annex

Subscribe 0
160