صحت کے نۓ نکتے

Posted on at


اعصابی کھچاؤ سے نجات کیسے ؟ ؟


کھیل کے دوران بھاگتے ہوۓ یا وزن اٹھاتے وقت ہمارے جسم کا جھکاؤ غلط ہو جاۓ تو ہاتھوں یا پیروں میں موچ آ جاتی ہے یا کمر میں کھچاؤ پیدا ہوتا ہے


تکلیف سے نجات پانے کا فوری طریقہ یہ ہے کہ متاثرہ مقام پر مساج کیا جاتا ہے . مساج کرنے سے پٹھوں کی اکڑن  تیزی سے ختم ہو جاتی ہے . یہ یاد رکھیے مساج اوپر سے نیچے کرنا ہے ، مخالف سمت میں نہیں


اس جگہ جہاں کھچاؤ ہو گیا ہے ، وہاں سکائی کرنے سے بھی جلد آرام آ جاتا ہے . کسی کپڑے کو گرم کر کے کھچاؤ والی جگہ پر رکھیے ،کھچاؤ دور ہو جاۓ گا


 


کچھ لوگوں کو تکلیف سے نجات مل جاتی ہے ، لیکن نشست و برخاست میں تبدیلی کی بناء پر اعصاب پھر کھچ جاتے ہیں . ان لوگوں کو کونین کا کیپسول کھانا چاہیئے . یہ نہ صرف اعصابی کھچاؤ کو دور کرتا ہے ، بلکہ آیندہ کے لیے اعصابی کھچاؤ سے نجات دلانے میں مدد کرتا ہے


بعض اوقات ٹھنڈے دودھ کا گلاس پینے سے بھی کھچاؤ دور ہو جاتا ہے . بعض افراد جب سخت ورزش کرتے ہیں تو بھی ان کے اعصاب میں کھچاؤ پیدا ہو جاتا ہے . اس وقت ٹھنڈا دودھ پئیں یا نمک اور شکر کا آمیزہ بنا کر پی لیں ، اس سے اعصابی کھچاؤ دور ہو جاتا ہے


 ان سب تدبیروں سے درد اور کھچاؤ میں کمی واقع نہ ہو تو پھر اپنے معالج سے رجوع کریں


سینے اور معدے میں جلن دور کرنے کے طریقے


اکثر لوگوں کو سینے اور معدے کی جلن کی شکایات  رہتی ہیں . یہ شکایت اس وقت ہوتی ہے ، جب ہم مقدار سے زیادہ کھانا کھا لیتے ہیں . بسیار خوری سے جب جب سینے میں جلن ہو جاتی ہے تو ہم چورن پھانکتے ہیں یا سوڈے کی بوتل پیتے ہیں . جدید سائنس نے اس تکلیف کو دور کرنے کے لیے کچھ مفید طریقے بتاۓ ہیں جو ذیل میں درج کیے جا رہے ہیں


 


سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنا وزن  کم کریں . روغنی غذائی زیادہ کھانے سے آپ کے پیٹ کے گرد جو اضافی چربی جمع ہوتی رہتی ہے ، وہ معدے پر دباؤ ڈالتی ہے


اگر معدے میں سوزش ہو رہی ہو تو سوڈے کی بوتل نہیں پینی چاہیئے ، اس لیے کہ اس میں تیزاب ہوتا ہے ، البتہ کیفین سے معدے کو سکون ملتا ہے


اگر مذکورہ بالا طریقوں سے فائدہ نہ ہو تو آپ معالج سے رجوع کیجئے


 


 


     



About the author

Zohaib_Shami

I am here for writing and reading because it is my hobby

Subscribe 0
160