عصر حاضر اورحدیث نبویﷺ

Posted on at


 

حضرت ابوہریرؓہ سے روایت ہے کہ ایک نبی کریمﷺبیان فرما رہے تھے کہ ایک اعرابی آیا اور عرض کیا یا رسول اللہﷺ قیامت کب ہوگی ؟ فرما یا جب امانت اٹھ جائے گی اعرابی نے عرض کی کہ امانت اٹھ جانے کی کیا صورت ہوگی فرمایا جب اختیارات نا ایہلوں کے سپرد ہو جائے گے تو قیامت کا انتظار کرو

ہم جنس پرستی کا رجحان۔ حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ فرمایا کہ جب میری امت پانچ چیزوں کو حلال سمجھنے لگے گی تو ان پر تباہی نازل ہو گی جب ان میں باہمی لعن طعن عام ہو جائے، مرد ریشمی لباس پہننے لگیں، گانے بجانے اور ناچنے والی عورتیں رکھنے لگیں، شرابیں پینے لگیں ، اور ہم جنس پرستی کی جانے لگے

ناچ گانے کی محفلیں ، بندروں اور خنزیروں کا مجمع ۔ حضرت انسؓ ، نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آخری زمانے میں میری امت کے لوگ بندر اور خنزیز کی شکل میں مسخ ہو جائیں گے صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ کیا وہ توحید اور رسالت کا اقرار کرتے ہونگے فرمایا ہاں( وہ برائے نام نماز ، روزہ اور حج بھی کریں گے صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ پھران کا کیا حال ہوگا؟فرمایا وہ آلات موسیقی ، رقاصہ عورتوں اور طبلہ اور سارنگی کے رسیا ہونگے اور شرابیں پیا کریں گے

اور سود کو منافع کے نام سے اور رشوت کو تحفے کے نام سے حلال کرے گی اور مال اور زکوۃ سے تجارت کرنے لگے گی تو یہ ان کی ہلاکت کا وقت ہو گا گناہوں میں زیادتی اور ترقی کے سبب

بدکاری اور بے حیائی کا نام ثقافت اور فنون لطیفہ۔ نبی کریم ﷺ مروی ہے کہ یقینا میری امت کے کچھ لوگ ایسے بھی ہونگے جو زنا ، ریشم ، خمر اور آلات موسیقی  کو حلال کرلیں گے ، مفہوم ، یعنی وہ لوگ موسیقی رقص اور شراب وغیرہ کو اپنی ثقافت کا حصہ کہے گے تو یہ لوگ بھی زوال کا شکار ہو جائیں گے۔



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160