ماضی کو چھوڑیں۔۔۔۔۔۔ مستقبل پر نگا رکھیں

Posted on at


ہم سب کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ ان چیزوں کو تبدیل کر سکیں جو کہ ہمارے ماضی میں رونما ہو چکی ہیں ان کا تعلق زندگی کے کسی بھی شعبے سے ہو سکتا ہے یہ کوئی غلط ملازمت بھی ہو سکتی ہے جس کا آپ انتخاب کر بیٹھے ہوں، کوئی ایسی بات جو کہ آپ کے منہ سے نکل گئی ہو، کوئی ایسا جملہ جو آپ نہ کہہ سکیں ہوں، کوئی ایسا ضروری کام جو کہ کیا نہ جا سکا ہو یا پھر ایسی کوئی محبت جسے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ناکامی کا سامنا رہا ہو۔ ہم میں سے اکثر لوگ جب بھی اس نوعیت کی باتوں کو یاد کرتے ہیں، اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں پر نگاہ دوڑاتے ہیں اور ماضی میں جھانکنے پر چند ناکامیوں پر غور کرتے ہیں تو خواہش یہ ابھرتی ہے کہ تمام غلطیوں کوتاہیوں اور ناکامیوں کا ازالہ کر دیا جائے۔


 


 کوئی مداوا ہو جائے، کسی طور تو تشفی ہو، کوئی تو راستہ ہو کہ دل کو اطمینان حاصل ہو جائے لیکن حقیقت صرف یہ ہے کہ ہم ماضی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، گزرے ہوئے وقت کی کسی چیز کو تبدیل نہیں کر سکتے۔ ہر ایک کو اس بات سے بخوبی واقفیت ہے کہ ماضی بدلا نہیں جا سکتا بلکہ مستقبل کی منصوبہ بندی کی جا سکتی ہے، آنے والے عرصے کے لیے پلاننگ ممکن ہے لیکن نہ جانے کیوں ہم ماضی میں الجھے رہتے ہیں اور گزری ہوئی باتوں پر ماتم کرنے اور کف افسوس ملنے کے چکر میں مستقبل کو بھی نظر انداز کر جاتے ہیں جس کا یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ ساری زندگی ہی ناکامی کا عنوان بن کر رہ جاتی ہے۔


 


ماضی میں کی جانے والی کسی غلطی کے لیے آپ بڑی آسانی سے دوسروں پر الزام دھر سکتے ہیں کہ فلاں کام اس کی وجہ سے نہ ہو سکا اور یا فلاں کی غلطی کے سبب یہ دن دیکھنا پڑا لیکن ایسے مواقع پر اپنی کوتاہیوں اور لغزشوں کو نگاہ میں رکھنا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔ ماضی کی کسی تقصیر پر طیش میں آ جانا اور یا اپ سٹیٹ ہونا کہ کوئی بھی چیز آپ کے حق میں نہیں جا رہی تھی ایک فطری عمل ہے لیکن جب آپ اس طرح کی سوچوں میں گھرے رہیں گے تو ایک جگہ کھڑے رہ جائیں گے اور آپ نے دوسروں کو مورد الزام ٹھہرانا شروع کر دیا تو پھر آگے بڑھ جانے کا ہر راستہ بند ہوتا چلا جائے گا کیونکہ آپ آگے بڑھنے کے لیے کوئی عملی قدم کبھی نہیں اُٹھا سکیں گے۔




About the author

Asmi-love

I am blogger at filmannex and i am very happy because it is a matter of pride for me that i am a part of filmannex.

Subscribe 0
160