اپنے بالوں کی حفاظت کیجیے اس سے آپ پرکشش نظر آئیں گے(حصہ اول)

Posted on at


 

بالوں کے چند اہم مسائل ہیں جیسے کہ بالوں کا گرنا، بالوں میں جلد سفیدی کا ظاہر ہونا، بالوں کی خشکی اور سروں کا پھٹنا ان تمام مسائل کو یکساں اہمیت حاصل ہے

بالوں کا گرنا ۔ بالوں کے کرنے کی کئی وجوہات ہوتی ہیں جن میں مورثی عمل ، جسم میں وٹامن یا پروٹین کی کمی اور غلط قسم کے کیمکل یا پانی کا استعمال سرفہرست ہیں اگر آپ کے بال گر رہے ہیں تو سب سے پہلے نمکین پانی کا استعمال سر دھونے کے لیے قطعا بند کردیں اور کوئی بھی غیر معیاری کیمکل یا شیمپو سر دھونے کے لیے استعمال نہ کریں بعض اوقات بیماری کی وجہ سے بال گرنے لگتے ہیں تو اس کے لیے پھر اپنی غذا کو بہتر بنائیں یا پھر ہیئر وٹامن کا استعمال کریں یہ ایسے وٹامن ہوتے ہیں جو بالوں کی صحت کے لیے ضروری ہوتے ہیں لیکن عام طور پر سادہ غذاوں میں کم پائے جاتے ہیں اس لیے یہ کم از کم تین ماہ تک استعمال کرنے چاہیے

بالوں میں سفیدی کا ظاہر ہونا۔ کم عمری میں بالوں کی سفیدی کا مسئلہ روز بروز بڑھتا جارہا ہے اس اسکی بڑی وجہ ہے بالوں میں امونیا اور دوسرے غلط کیمیکل کا غلط استعمال اکثر اوقات بعض لوگ نہ جانتے ہوئے بھی بالوں پر تیز کیمیکل کا استعمال کر لیتے ہیں مثلا بالوں کی بہتری کے لیے مہندی کا استعمال لیکن آپ یہ بات ہ جان سکیں کہ مہندی مین ایسے کیمیکل شامل تھے جو آپ کے بالوں کے لیے نقصان دہ ہیں نمکین پانی میں شامل معدنیات اور نمکیات بھی بالوں کے رنگ کو ہلکا کردیتے ہیں تیز دھوپ اور سخت گرم پانی بھی بالوں کی رنگت کو خرب کر دیتا ہے وٹامن بی کی کمی بھی بالوں میں سفیدی لاتی ہے اس لیے ایسی غذاوں کا استعمال کرنا چاہیے جن مین وٹامن بی ہو جیسے دودھ ، دہی ، مکھن ، پنیر وغیرہ

سر کی خشکی ۔ خشکی بالوں کی نہیں بلکہ جلد کی بیماری ہے اگر سر میں خشکی بڑھ جائے تو پلکون اور بھنوں کو بھی متاثر کرتی ہے بعض افراد میں یہی خشکی چہرے پر دانوں کا سبب بھی بنتی ہے کژکی ختم کرنے لیے جو ٹریٹمنٹ بیوٹی پارلر میں کیے جاتے ہیں وہ ٹھیک ہیں۔



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160