پاکستانی چنیل پر انڈین ڈرامے اور فلمیں مگر حکومت خاموش کیوں؟

Posted on at


آج میں نے جب ٹی وی دیکھا میں نے ایکس پریس انٹرٹینمنٹ چینل جب لگایا تو اس پر انڈیا کا ڈرامہ چل رہا تھا اور میں اسی وقت سوچنے لگا کیا ہمارے جو ڈرامے ہیں پاکستانی وو بھی کبھی انڈین ٹی وی پر لگتے ہیں ہر گز نہیں یہ صرف ہمارے پاکستان میں ہی ہوتا ہے جب ہمارے چینلوں کے پاس دیکھانے کے لئے کچھ نہیں ہوتا تو ہمارے چینل انڈیا کے ڈرامے چلانے شروع کر دیتے ہیں

جو کہ ہمارے لئے بہت ہی بےشرمی کی بات ہے کیوں کہ انڈیا کے چینل ہمارے ڈرامے چلانا تو دور کی بات ہمارے ملک کی عوام کو بھی دیکھنا پسند نہیں کرتے اور ایک ہمارے ملک کے چنیل ہیں جو کہ دن با دن ہمارے لئے بےشرمی کا سبب بن رہے ہیں لیکن ہماری حکومت کیبل پر سے انڈین چینل تو بند کروا دیتی ہے لیکن ہمارے چینلوں پر سے انڈین ڈرامے بند کروانے میں ناکام ہے اور اگر حکومت ہمارے چینل پر سے انڈین ڈرامے بند نہیں کروا سکتی تو انڈین چینل کیوں بند کروا رہی ہے ؟

اس کے علاوہ جو سب سے بڑی بےشرمی کی بات ہے وو یہ کہ ہمارے ادکار جو کہ آج کل انڈیا میں بھی اداکاری کر رہے ہیں ان سے یہ پوچھا جاۓ کیا ہمارے ملک میں کبھی کوئی انڈین اداکار آیا ہے یا کوئی انڈین گولوکار آیا جو آپ وہاں انڈین میں جا کر اپنا نام روشن اور ہمارے ملک کا نام بدنام کر رہے ہیں اور ہمارے گلوکار تو اب ایسے ایسے کفریہ گانے گاتے ہیں انڈیا کی فلموں کے لئے کہ انسان کو سن کر شرم آتی ہے کہ یہ ہمارے پاکستانی گلوکار ہیں جو کہ اس قسم کے کفریہ گانے گاتے ہیں

ہماری اداکارائیں انڈین میں جا کر بہت ہی ملک کا نام بدنام کر رہی ہیں جیسے کہ میرا ،وینا ملک انہوں نے تو ہمارے ملک کا نام ہی بدنام کر دیا پچھلے دنوں میں نے جب بگ بوس دیکھا تو اس میں وینا نے جو کیا اس سے میری نظریں شرم سے جھک گیئی کہ ہمارے ملک کی اداکارہ ایسے گل کھلا رہی ہے اور وینا اور ڈولی بندرا کا جب اپس میں جھگڑا ہوتا ہے تو ڈولی بندرا اسے یہی تھنہ دیتی ہے کہ تمہیں پاکستان میں یہ سکھایا گیا ہے تمہیں کوئی سمجھانے والا نہیں کیا پاکستان میں شاید آپ نے بھی یہ سب کچھ ضرور دیکھا ہوگا

بات چاہے کسی کی بھی ہو اور وو کسی ملک سے بھی تعلق رکھتا ہو اگر اچھے کام کرے گا تو اس کے ملک کے ساتھ ساتھ اس کا نام بھی روشن ہوگا اور اگر برے کام کرے گا تو ملک کے ساتھ ساتھ اس کی بھی بدنامی ہوگی اس لئے اچھے کام کریں چاہے جہاں بھی چلے جائیں تاکہ آپ کا نام بھی روشن ہو اور آپ کے ملک کا بھی ،...



About the author

abid-khan

I am Abid Khan. I am currently studying at 11th Grade and I love to make short movies and write blogs. Subscribe me to see more from me.

Subscribe 0
160