درخت ہماری ضرورت

Posted on at


 

درخت ہماری ضرورت

 

 

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ زندہ رہنے کے لیے اکسجن کی ضرورت ہوتی ہے اور اکسجن کے لیے درختوں کا ہونا ضروری ہے لیکن پاکستان میں دن بدن درخت کم ہوتے جا رہے ہیں لوگ درختوں کو کاٹ کر رہائش کے لیے جگہ کا استعمال کر رہے ہیں درختوں کے نہ ہونے سےآلودگی بہت زیادہ ہو رہی ہے اور آلودگی کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

 

 

گلوبل وارمنگ کی سب سے بڑی وجہ درختوں کا نہ ہونا ہے درختوں کے خاتمے کی سب سے بڑی وجہ آبادی کا زیادہ ہونا ہے کیونکہ لوگ درختوں کو کاٹ کر رہائش اختیار کر رہے ہیں ۔

اسلام میں درخت لگانا باعث ثواب ہے کہا گیا ہے کہ انسان اپنی زندگی میں ایک درخت ضرور لگائے کہ یہ صدقہ جاریہ ہے۔

 

 

لوگ دوختوں کو کاٹ کر اپنی ضرورت پوری کر رہے ہیں لیکن ان کے کاٹنے سےجنگلات ختم ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے جنگلی جانوروں کو بہت نقصان پہنچ رہا ہے کیونکہ درخت ہی ان کی رہائش گاہ ہے درختوں کا خاتمہ ان کے مر نے کا سبب بن رہا ہے بہت سارے جنگلی جانور معدوم ہو رہے ہیں۔

 

 

ہمیں کسی کے لیے نہیں تو اپنی صحت کے لیے اپنے گھروں کے باہر ایک درخت لازمی لگانا چائیے یا چھوٹے چھوٹے باغیچے لازمی بنانے چائیں اس سے ایک آلودگی کم ہو گی دوسرا ہمیں اچھی اور تازی اکسجن ملے گی اس طرح جانوروں کو بھی تحفظ ملے گا یعنی انہیں رہنے کی جگہ ملے گی اور آلودگی کی وجہ سے جو بیماریاں پھیل رہی ہیں ان سے بھی ہم بچے رہیں گے۔

 



About the author

160