!...تم تو میرے دوست تھے

Posted on at


!...تم تو میرے دوست تھے 


یہ بلاگ میں میرے دوست کے لئے لکھ رہی ہوں میرے اس دوست کو یہ غلط فہمی ہو گئی ہے کہ میرا دوست میرے لئے صرف اور صرف استعمال کی چیز تھی مگر میں اپنے پیارے دوست کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ استعمال کے لئے چیزیں ہوتی ہیں انسان نہیں اور دوست تو بلکل بھی نہیں زندگی ہمیں ہزاروں لوگوں سے ملواتی ہے اور کچھ لوگوں سے تو ہمارا واسطہ بہت دیر سے ہوتا ہے بہت سے لوگ ہمارے ساتھ بہت لمبے عرصے تک رہتے ہیں مگر ان سب کے باوجود بھی ہمارا ان سے کوئی خاص رشتہ نہیں بن پاتا ہے اور کچھ لوگ ہماری زندگی میں ایسے بھی اتے ہیں کہ چاہے وہ ہم سے میلوں دور ہی کیوں نہ ہوں پھر بھی ہمارا ان سے دوستی اور دل کا رشتہ بن جاتا ہے کیونکہ وہ لوگ ہماری زندگی میں بہت زیادہ اہمیت رکھتے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ وہی رستے بہت خاص بھی بن جاتے ہیں

 

 


کہتے ہیں کہ کسی کے چلے جانے سے زندگی روکتی نہیں ہے اور اس بات میں کوئی شک بھی نہیں ہے زندگی رکتی تو نہیں مگر بہت زیادہ مشکل اور تکلیف دہ ہو جاتی ہے اور ہزاروں لاکھوں لوگ بھی اس ایک انسان کی کمی کو پورا نہیں کر سکتے ہیں سچی دوستی ایک ایسا رشتہ اور احساس ہے کہ جس سے زندگی میں ہر طرف خوشیاں ہی خوشیاں بکھر جاتی ہیں اندھیروں میں بھی اجالے ہو جاتے ہیں دکھ بھی سکھ میں بدل جاتے ہیں میرا یہ دوست میرے لئے کبھی بھی ضرورت کی چیز نہیں تھا بلکے میرا یہ دوست میری ہمت اور طاقت تھا میرے لئے مجھے کبھی بھی کسی بھی چیز کو لے کر پریشانی نہیں ہوتی تھی کیونکہ میں جانتی تھی کہ میرا پیارا دوست میرے ساتھ ہے اور میں اکیلی نہیں ہوں

 

 


مگر میری یہ غلط فہمی میرے اس دوست نے بہت ہی جلدی دور کردی میرا ساتھ چھوڑ کر میں جانتی ہوں کہ ہم سب کو ایک نہ ایک دن ایک دوسرے کی زندگی سے جانا ہی ہوتا ہے کوئی شادی کر کے کہیں کا کہیں چلا جاتا ہے اور کوئی نوکری کی وجہ سے چلا جاتا ہےملنا بچھڑنا تو زندگی کے ساتھ ساتھ ہی چلتا ہے مجھے میرے دوست کے جانے کا بہت دکھ ہے مگر اس سے بھی زیادہ اس بات کا دکھ ہے کہ میرا دوست مجھ پر بہت ہی غلط اور بے بنیاد الزام لگا کر گیا ہے اگر انسان نے کوئی غلطی کی ہو تو اسکو اس وجہ سے سزا ملے تو اسکو صبر آ جاتا ہے کہ مجھے میری غلطی کی ہی سزا ملی ہے مگر جب غلطی کے بغیر بے بنیادی اور گندے الزام کی وجہ سے اپکا دوست آپکو برا بھلا بولے تو بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے اگر میرے دوست کو جانا ہی تھا تو وہ اچھے طریقے سے بھی جا سکتا تھا یہ بھلا کیسا بہانہ اور طریقہ ہوا جانے کا میرے ساتھ آج میرا دوست تو نہیں ہے مگر اسکے طلح الفاظ اور تکلیف دہ یادیں میرے ساتھ ہیں وہ تو چلا ہی گیا مگر جاتے ہوئے میری ہمت ،میرا مان، اور میرا یقین توڑ گیا مگر پھر بھی میری د عا ہے کہ میرا پیارا دوست جہاں بھی رہے خوش رہے کیونکہ وہ میرے لئے بہت خاص تھا

 

 

 

رائیٹر سدرہ خان 

میرا بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ 

 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160