انسانی لہجوں پر موسم کا اثر

Posted on at


انسان اللہ تعالی کی ایک عظیم مخلوق ہے۔  اور اسکی عظمت کا ثبوت تب ملتا ہے جب یہ اپنےگردوپیش کےحالات اور واقعات کے مطابق اپنی سوچ ، فکر اور عادات و واقعات میں تغیر لاتا رہتا ہے۔

                                         

مگر ایک چیز ایسی بھی ہے جو اس انسان کے رہن سہن ، طور طریقے ، انداز گفتگو اور اخلاق پر بھی اثر اندار ہوتی ہے اوروہ ہے موسم۔  جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ موسم کسی بھی جگہ کا ہر وقت تبدیل ہوتا رہتا ہے۔  مگراس بدلتے موسم کے اثرات انسان کے موڈ اور لہجے پر واضع اثر ڈالتے ہیں۔

آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ اگر موسم خوشگوار اور معتدل ہو تو آپکا اپنا اور آپکے ارد گرد کے لوگوں کا موڈ بہت اچھا ہوتا ہے۔ موسم اچھا ہو تو انسان کے چہرے پر مسکراہٹ ہوتی ہے۔ اور اچھی اچھی گفتگو کرتے ہیں۔ مگر یہی اگر موسم یا تو بہت ہی گرم اور خشک یا پھر بہت ہی سرد ہو تو اس صورت میں دو ممکنات ہوتی ہیں۔ 

                                     

نمبر ۱۔  یا تو انسان بہت چڑچڑا ہو جاتا ہے۔ ہر بات بڑھک جاتا ہے اور چھوٹی چھوٹی باتوں پر پریشان ہو جاتا ہے۔  ہر ایک سے لڑنے کے بہانے تلاش کرتا ہے اور اپنی بڑاس دوسروں ہر نکالنے کی کوشش کرتا ہے۔

نمبر ۲۔ یا بھی وہ سب کو نظر انداز کرنے کی کشش کرتا ہے ۔ اس کی کسی سے بنتی نہیں اور اپنے آپ میں ہی گم رہتا ہے۔ اور اکے چہرے پرانجانی سی اداسی چھائی رہتی ہے۔    

مضمون نگار                                                                                      

کامل خان                                                                     



About the author

kamil-khan

I am kamil khan, i am on film annex because through this platform i can share my thoughts and ideas with world....

Subscribe 0
160