مسلمان کیا ہے؟

Posted on at



ہم مسلمان ہیں . مگر ہمیں یہ دیکھنا ہے كے کیا ہم ہوش و ہوس ، اپنےاختیارات و ارادے سے ایمان لائے ہیںیہ صرف حادثے کی وجہ سے خود کو مسلمان سمجھتے ہیں اور کیا ہم ایسا ہی ایمان لائے ہیں جیسے کہ مطلوب و مقصود الہی  ہے یا ہم  نے اپنے ایمان کو بھی اپنی مرضی كے تابع  کر رکھا ہے . کوئی آدمی جب سمجھ بوجھ کر ،اپنی عقل و خرد کی  روشنی میں ، یا کسی صادق القول کی بات تسلیم کر کے الله کریم اور اپنے پاس موجود لوگوں کو گواہ بنا کر یہ ایمان لے آتا ہے کہ                                                   "الله کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمّد صلی الله و علیھ و سلم  اللہ کے رسول ہیں


اور پھر انبیا پر ، ان پر نازل کردہ تمام کتابوں پر ، فرشتوں پر اور یوم آخرت پر ایمان لے اتا ہے تو وہ مسلمان کہلاتا ہے



. مسلمان قرانی آیات کے روشنی میں کچھ اس طرح بیان ہوا ہے


     سلمان وہ ہے جو جانتا ہے کہ تمام تعریفوں کا سزاوار درحقیقت  الله ہی ہے ،جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے- الفاتح1


مسلمان وہ ہے جو صرف الله کے بندگی کرتا ہے اور اسی سے استعانت ( مدد) کا طالب ہوتا ہے.  الفاتح٤


مسلمان صرف صراط ا مستقیم کی طرف ہدایت کا طلب گر رہتا ہے .الفاتح٥ 


مسلمان الله پر بن دیکھے ایمان لاتا ہے نماز قائم کرتا ہے اور الله کےعطا  کردہ رزق سے خرچ کرتا ہے ،جو کچھ حضور پر نازل کیا گیا اس پر ایمان لاتا ہے،آخرت پر یقین رکھتا ہے اور جانتا ہے کہ اگر وہ ایسا کرے گا تو وو اپنے رب کی رہنمائی میں ہو گا اور فلاح پانے والوں میں ہو گا .البقرہ٣،٤،٥


مسلمان اپنے رب کی بندگی کرتا ہے جس نے اسے اور اس سے پھلے والے لوگوں کو پیدا کیا تا کہ وو پرہیزگار بن جاۓ٢/٢١


مسلمان الله کے عہد کو پختہ باندھ کر کبھی نہیں توڑتا ٢/٢٧ 


مسلمان جن رشتوں کوالله نے  ملانے کا حکم دیا ہے انھیں کبھی نہیں کاٹتا٢/٢٧


 مسلمان زمین میں فساد نہیں پھیلاتا تا کہ وہ نقصان اٹھانے والوں میں شامل نہ ہو جاۓ


٢/٢٧


مسلمان جان بھوجھ کر سچ کو جھوٹ کے ساتھ گڈ مڈ نہیں کرتا اور نہ ہی سچ کو چھپاتا ہے


٢/٤٢
مسلمان نماز قائم کرتا ہے ،زکات دیتا ہے اور الله کے حضور جھکنے والوں کے ساتھ جھکتا ہے


٢/٤٣
مسلمان لوگوں کو تلقین کرتا ہواخود کو کبھی نہیں بھولتاکیوں کہ وہ الله کی کتاب کی  تلاوت کرتا ہے


٢/٤٤



.اگر اپ میرے مزید بلاگ پڑھنا چاہتے ہیں تو درج ذیل لنک پر کلک کریں .


http://www.filmannex.com/sidra-asif/blog_post


سدرہ آصف

بلاگر فلم انیکس



About the author

sidra-asif

I am student of MCs and doing short eassy and story writing since i join college . Now i join blog writing through film annex so that i can share my ideas with other and earn some money for my studies .

Subscribe 0
160