(برے نصیب جیو دے (حصہ دوم

Posted on at


چینل پر فحاشی اور عریانی کی یلغار، حامد میر جیسے اینکر پر سن کے واقعے میں افواج پاکستان کی حقیق فرنٹ لائن اور دفاع پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کے حامل ادارے آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل ظہیر السلام کی تصاویر کے مختلف پوز لگا کر آٹھ گھنٹے تک جو کچھ کیا گیا۔ جیو کی انتظامیہ ابھی اس حصے کے مضمرات سے پوری طرح نہیں نکل پائے تھے کہ شائستہ واحدی یا شائستہ لودھی نے ایک پروگرام کے ذریعے ایسی حرکت کر ڈالی کہ ملک اندر جہاں پر کچھ جیو کو دیکھ رہے تھے انہوں نے ملی غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس چینل کا بائیکاٹ کر دیا اور ملک بھر میں پہلے افواج پاکستان کے دفاع میں جیو کے خلاف ریلیاں جلسے جلوس نکلتے رہے اور اب تو حد ہو گئی کہ اہل بیت جیسی پاکیزہ اور برگزیدہ ہستیوں کو بھی نہ بخشا گیا حالانکہ اہل بیت کی محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چینل کا ایجنڈا یہود و ہنود کا ایجنڈا ہے۔

یہ بات بڑی اہم اور قابل غور ہے کہ ملک میں جہاں جہاں اور جس شہر میں ریلیاں نکلتی رہی ہیں ایک دو ریلیوں کا میں عینی شاہد ہوں کہ وہاں پر مقررین نے جیوٹیلی ویژن کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے مگر ساتھ ہی جیو کے ہزاروں ملازمین کے دفاع کی کی بھی بات کی ہے ۔ چونکہ اہل بیت اور افواج پاکستان کے بارے میں ٹی وی جس جرم کا مرتکب ہوا ہے اس کے دیگر کارکن بے گاہ ہیں اور حکومت ان کے معاشی تحفظ کا دفاع کرے کہ ملازمین کا کام تو ادارے کے اندر سونپی ہوئی ڈیوٹی سرانجام دیا ہے۔

اس واقعہ پر ملک بھر میں انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج ہو چکے ہیں اور انتظامیہ کو پاکستان لا کر ان کے خلاف تادیبی کاروائی کا نقطہ آغاز ایک خوش آئند ہے کہ ایک ملزم کو سزا ہو جائے تو پھر دوبارہ کسی کو جرات نہ ہوتی کہ وہ غلطی یا حرکت دہرائے۔

اس پر ان تمام لوگوں کی تحسین کی جانی چاہیے کہ جنہوں نے ملی ٖیرت اور حمیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سچ اور ھق کی آواز بلند کی اور مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کا نعرہ بلند کیا۔ ہمارے ادارے اوصاف کی انتظامیہ ، ایڈیٹوریل نیوز اور تمام وابستگان خواہ وہ نمائندے ہوں یا کالم نگار سب کو خراج تحسین پیش کی جاتی ہے کہ ملک اور بیرون ممالک میں اوصاف کے قارئین نے فحاشی و عریانی اور خلاف اسلام اور ملک و ملت کے تقس کو پامال کرنے کی ناکام کوشش کرنے والوں کا جس طرح محاسبہ کیا گیا ہے ہر جگہ پر اوصاف کی پزیرائی ہوئی اور جب اوصاف کا تذکرہ شاندار الفاظ اور پھولوں کی صورت میں ہو تا ہو تو سب کا دل بڑھ جاتا ہے اور بے اختیار پالیسی ترتیب دینے والوں سے لیکر کارکنان تک سب کو سلیوٹ کرنے کو دل کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کا اجر دے اور ہمارے ملی اور ملکی ستونوں کو توڑنے والوں کو اللہ تعالیٰ ان کے انجام تک پہنچائے۔ (آمین



About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160