ویسے زندگی میں ہم کیلے کھاتے رہتےہیں لیکن ہم اس کی افادیت سے ناواقف ہیں۔ آج اس بلاگ میں میں آپ کو کیلے کی افادیت کے بارے میں بتاتا ہوں ۔
کیلا ایک مفید پھل ہے یہ خشک کھانسی اور گلے کی خراش کے لیے بہت مفید غذا ہے۔ اس کے استعمال سے گردوں پر چربی کی تہہ مضبوط ہو کر کمر سیدھی ہو جاتی ہے۔
گردہ اور جگر کو طاقت دینے کے علاوہ یہ خون بھی پیدا کرتا ہے۔ موٹے لوگوں کو کیلا کم استعمال کرنا چاہئے کیونکہ کہ یہ جسم کو موٹا کرتا ہے۔ ہاں دبلے پتلے لوگ اگر راز تین چار کیلے کھائیں تو موٹا ہو سکتے ہیں۔
یہ دل کے لیے بہت مفید ہے۔
پیچش میں یہ بہترین غزا ہے۔بچوں کو اگر ہر روز ایک دو کیلے کھلائے جائیں تو وہ زیادہ پاخانے نہیں کرتے بچوں کی نشونما کے لیے بہت مفید ہے۔
اس کے علاوہ پیشاب کی جلن کے مریضوں کے لیے کیلا عمدہ غذا ہے۔