نیک لوگ آج بھی نیکی میں مصروف ہیں

Posted on at


کبھی آپ تنہا قبرستان جائیں اور اپنے کسی پیارے کی قبر پہ فاتحہ خوانی کریں تو اک لمحہ کے لیے آپ محسوس کریں گے کہ شاید آپ اس شہر میں واحد زندہ انسان ہیں اور باقی سارا شہر منوں مٹی تلے سو ر ہا ہے.
آپ کسی ہسپتال کا رخ کر جائیں اندر داخل ہوتے ہی آپ کو سب بیمار نظر آئیں گے۔ تب آپ محسوس کرتے ہیں کہ جیسے سارا شہر ہی بیمار ہو گیا ہے.
آپ عزمِ سفر لیے کسی ائر پورٹ یا بس سٹینڈ پہ چلے جائیں، آپ کو سارا شہر مسافر محسوس ہو گا.
آپ کسی شاپنگ مال میں گھس جائیں تو آپ کو ہر انسان خریدار نظر آتا ہے.
کبھی آپ کسی درس کی محفل میں چلے جائیں ،تو آپ کو لگے گا کہ ہر انسان نیک ہے۔
یہی فرق آپ کو مسجد اور سینما میں بھی نظر آئے گا.
سو خدارا۔۔ آپ شکایت کرنا بند کریں کہ زمانہ خراب ہو گیا ہے. آپ اپنی ترجیحات کو دیکھیں.
زمانے کا اس سے زیادہ انصاف کیا ہو گا کہ یہ نیکی کے متلاشی کو نیکی دیتا ہے اور بدی کے متلاشی کو بدی...
پس ہمیں اپنا قبلہ درست کرنے کی ضرورت ہے.
نیک لوگ آج بھی نیکی میں مصروف ہیں اور بد، بدی کے کاروبار کو عروج دے رہے ہیں.


About the author

160