تعلیمی فریم ورک استعمال کی لوازمات۔۔۔!۔۔

Posted on at


تعلیمی فریم ورک استعمال کی لوازمات۔۔۔!۔۔




فریم ورک استعمال کی پانچ لوازمات مندرجہ ذیل ہیں:
.(۱)
موثر طریقہ تدریس: اساتزہ کا طریقہ تدریس معیار تعلیم کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ آج کے اساتزہ طلبہ کو سیکھنے میں مدد دینے والے سہولت کار کے بجائے ’کلاس روم منیجر‘ کا کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا زور طلبہ کا فکری صلاحیت اور اہلیت کو پروان چڑھانے پر نہیں ہوتا بلکہ رٹا لگانے پر ہوتا ہے۔مشاہدے میں ٓایا ہے کے اساتزہ کی اکثریت میں طلبہ کی تجزیاتی استعداد بڑھانے کے لئے اعلٰی درجے کے فکری سوالات کرنے کی صلاحیت نہیں ہوتی۔ طلبہ کے تعلیی نتائج میں اضافہ کرنے کے لئے اساتزہ کو اپنا طریقہ تدریس بہتر بنانا ہو گا۔




(۲)۔
متوازن نصاب اور جانچ: معیارات پر مبنی موجود قومی نصاب جامع معلوم ہوتا ہے لیکن اسے ابھی تک مکمل طور پر نافذ نہیں کیا گیا۔ طلبہ کی جانچ میں بچوں کی مجموعی اٹھان کا جائزہ لینے کے بجائے صرف ادراک کی صلاحیت ناپی جاتی ہے۔ اساتزہ کے تیار کردہ امتحانات بھی صحت اور ساکھ سے عادی ہوتے ہیں جن کا طلبہ کے تعلیمی نتائج پر منفی اثرات مرتب ہوتا ہے۔ سرکاری اسکولوں کے اساتزہ نصابی فریم ورک سے واقف ہی نہیں ہوتے۔ وہ مقررہ نصابی کتابیں اپنی تدریس کے طور پر استعمال نہیں کرتے بلکہ انہی کتابوں سے طلبہ کو پڑھاتے ہیں۔




(۳)۔
سیکھنے میں طلب علم کی فعال شرکت: مشاہدے میں ٓایا ہے کے اساتزہ کی اکثریت یکطرفہ مکالمہ کرتی ہے جس کے نتیجے میں اساتزہ طلبہ کے بجائے نصابی کتابوں کو پڑھا رہے ہوتے ہیں۔




(۴)۔
ساز گار تعلیمی ماحول: یہ دیکھا گیا ہے کے طلبہ کے تعلیم ترک کر دینے کی ایک وجہ ساز گار ماحول کا فقدان ہے۔ اساتزہ طلبہ کو جسمانی سزائیں دیتے ہیں اور ہر طرح ڈراتے دھمکاتے ہیں نیز طلبہ بھی اپنے ہم جماعتوں کو تنگ کر کے اسکول چھوڑنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔




(۵)۔
طلبہ کے تعلیمی نتائج میں بہتری: نیشنل ایجوکیشن اسیس منٹ سسٹم نے ملک بھر کے سرکاری اسکولوں میں چوتھی اور ٓاٹھویں جماعت میں طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیا جس سے معلوم ہوا کہ سائنس اور، ریاضی اور زبانوں میں طلبہ کی کارکردگی اوسط سے کم ہے۔



    



About the author

eshratrat

i really like to write my ideas

Subscribe 0
160