سفر میں اختیاطی تدابیرحصہ اول

Posted on at


سفر میں اختیاطی تدابیرحصہ اول


 



 


میں لاہور سے گاؤں کا سفر کر رہی تھی کہ بس میں میرے ساتھ ایک فیملی بیٹھی جن کے دو چھوٹے بچے بھی تھے وہ اپنی باتوں میں اتنے مگن تھے کہ بچوں کی کوئی پروا نہیں تھی بچے بس میں کھیل رہے تھے وہ کبھی دوڑ کر آگے چلے جاتے اور کبھی ایک دوسرے کے پیچھے دوڑتے اپنے ماں باپ کے پاس آ جاتے ان کے ماں باپ کو کہا بھی کہ ان کو روکیں یہ اس طرح چلتی بس میں ایک دوسرے کے پیچھے نہ بھاگیں مگر والدین نے اس بات کی کوئی پروا نہیں کی بل آخر یہ ہوا کہ اچانک بس نے بریک لگائی بچے گرے ان کے سر سیٹیس سے جا لگے اور دونوں کے سر پھٹ گئے پھر بچوں کو بھی سکون آ گیا اور والدین کو بھی اس لیے جب کبھی بھی سفر پر جائیں اپنے بچوں کا بہت خیال رکھیں کہ بس میں ایسی حرکت نہ کریں جس سے آپ کو بعد میں پریشانی کا سامنا اٹھانا پڑے۔


 



 


دوسرا پوائنٹ یہ ہے کہ جب میں نانی جان کے گھر پہنچی تو نانی جان کے گھر سے دو تین گھر چھوڑ کرگھر میں ایک بچہ رہتا ہے اس کی بازو کٹی ہوئی تھی میں نے پوچھا کہ یہ کیا ہوا اس کی آدھی بازو کہاں ہے تو انہوں نے بتایا کہ یہ سفر کر رہا تھا کہ کھڑکی سے باہر بازو کی ہے کہتا ہے کہ جب میں نے اندر بازو کی ہے تو میری آدھی بازو نہیں تھی تب مجھے اتنی درد بھی نہیں ہوئی دیکھ کر پتا چلا کہ آدھی بازو نہیں ہے سو جب کبھی سفر کریں تو اپنے اور بچوں کو ضرور دیکھیں کہ ان کے ہاتھ بازوں میں سے کوئی چیز باہر تو نہیں بعض دفعہ پتہ نہیں چلتا اور خادثہ ہو جاتا ہے اور ساری زندگی نقصان اٹھانہ پڑ جاتا ہے ہم اپنے بچوں کو تو کہتے ہیں کہ باہر ہاتھ یا بازو نہ کرولیکن بعض اوقات وہی کام کر جاتے ہیں جن کو بچے بڑی جلدی کاپی کرتے ہیں اور ویسا کر کے اپنے آپ کو نقصان پہنچا لیتے ہیں۔


 



 


 



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160