صبح سویرے کی بد نظمی اور افرا تفری ۔۔۔۔ آخر کیوں ؟۔ حصہ دوئم

Posted on at


ایک رات قبل تیاری : بچوں کے اسکول جانے سے ایک گھنٹے قبل کا انتظار کرنے سے کہیں بہتر ہے کہ اسکول بیگ گزشتہ شب ہی تیار کر لیں اور ان کی تمام کاپیاں اور کتابیں رکھنا نہ بھولیں جن کی انہیں اگلی صبح ضرورت پڑسکتی ہے جبکہ ممکن ہو تو لنچ بکس یا اسنیکس باکس بھی پہلے سے تیار رکھیں کیونکہ صبح کے وقت اس میں کافی پریشانی ہوتی ہے ۔

بعض اوقات رات کے کھانے کے بعد ان کاموں میں صرف کئے ہوئے صرف دس منٹ اگلی صبح کے قیمتی وقت میں سے 15 یا 20 منٹ بچا سکتے ہیں ۔ اس بچائے ہوئے وقت میں بچوں کے ساتھ بیٹھ کر بڑے اطمینان کے ساتھ ناشتہ کیا جا سکتا ہے اور اگر آپ ملازمت کرتی ہیں تو بڑی آسانی کے ساتھ وقت پر دفتر پہنچ سکتی ہیں ۔ اگر آپ کوئی کام یا ملازمت کرتی ہیںتو رات کے کھانے سے قبل اپنی تیاری بھی قبل از وقت کر ڈالیں جیسے آفس بیگ تیار کر لیں یا اگلے روز کے لئے پرس میں ضروری چیزیں رکھ لیں اور اس امر کی یقین دہانی کہ جو دستاویزات آپ ساتھ لے جانا چاہتی ہیں وہ صبح تلاش تو نہیں کرنا پڑیں گی۔

بس یا رکشہ میں کرائے کے لئے کھلے پیسے موجود ہیں یا نہیں اور اگلی صبح جو کام سر انجام دینا ہیں ان کی تفصیل تیار کر لی کئی ہے ۔ کوشش رہے کہ بیگ، پرس اور چابیاں کسی مخصوص جگہ پر رکھنے کی عادت ڈالیں تاکہ گھر سے روانگی کے وقت ہر بار انہیں نئے سرے سے تلاش نہ کرنا پڑے نیز کوئی دوسری ضروری چیز ساتھ لے جانی ہو تو اسے بھی اسی جگہ رکھیں تاکہ بھول نہ جائیں ۔ صبح کے اوقات میں جونکہ پہلے ہی ہربونگ کا عالم ہوتا ہے لہذا کھوئی ہوئی چیزوں کو تلاش کرنا ایک بڑا مسئلہ بن جاتا ہے اور اچھا بھلا فرد اسٹرلیں میں مبتلا ہو کر موڈ آف کر بیٹھتا ہے ۔

یہ دیکھ لینا بھی بہتر ہے کہ بچوں نے اپنے اسکول بیگ اپنی مقررہ جگہ پر رکھیں ہیں یا نہیں اگر نہ رکھے ہوں تو انہیں اس جگہ رکھیں جو کہ صدر دروازے سے قریب تر ہوتاکہ بچے وین کا ہارن سنتے ہی باہر کا رخ کریں اور بیگ اٹھاتے ہوئے سہل انداز سے اسکول کو روانہ ہوں ۔ بچوں کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ اپنا ہوم ورک ختم کر کے دوسرے مشاغل کی جانب توجہ دیں اور ساتھ ہی صبح کے لئے اپنے بیگ ریڈی رکھیں ۔ اور ہوم ورک ڈائری یا دوسری چیزوں پر دستخط درکار ہوں تو پہلے ہی کرالیں ۔

 

 



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160