گدھا محنت کش جانور

Posted on at


     میں نے اکثر ایک بات سنی ہے کہ محنت میں عظمت ہے  تو اس حساب سے دیکھا جائے تو جو زیادہ محنت کرتا ہے اسے عزت بھی زیادہ ملنی چاہیے۔ یہ بات کہنے کی حد تک تو ٹھیک معلوم ہوتی ہے مگر اس پر مجھے تو کوئی عمل درآمد ہوتا نظر نہیں آتاْ۔

                                                           

میں آپکو یہ بات ابھی ثابت کر کے دیکھاتاہوں۔ اگر آپ اپنے معاشرے میں جانوروں کی بات کریں تو کہ کون سا جانور سب سے محنتی ہو گا تو یقیناّ آپ کا جواب یہ ہو گا کہ گرھا ایک بہت محنتی جانور ہے جو دن رات اپنے مالک کی خدمت میں مشغول رہتا ہے۔ مگر کیا ہم اسکو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ نہیں ہرگز نہیں۔ بلکہ ہم نے جب بھی کسی شخص کو تنز اور مزاق کا نشانہ بنانا ہو تو ہم اسے گدھےکے اسم سے ہی منصوب کرتے ہیں۔ کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟؟

                        

آخر اس بھولے جانور کے ساتھ ہمیشہ سے ہی نا انصافی ہوتی رہی ہے اور اسے بے وقوف اور بے عقل کے خطابات سے بھی اکثر نوازا جاتا ہے۔ اگر محنت ہی میں عظمت ہے تو اس بے چارے کو ہم بجائے عزت دینےکے زلت کیوں دیتے ہیں۔ اس پر سوچیے گا ضرور۔ اور اگر آپکو اس کا جواب ملا تو مجھے بھی بتلایئے گا۔  

                                                                                 



About the author

kamil-khan

I am kamil khan, i am on film annex because through this platform i can share my thoughts and ideas with world....

Subscribe 0
160