انگریزی زبان

Posted on at

This post is also available in:

      

انگریزی زبان انگلینڈ کے رہنے والوں کی مادری زبان ہے. یہ صرف انگلینڈ ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں بولی جانے والی زبان ہے. یہ دنیا بھی میں رابطے کا کام دیتی ہے.  دنیا کے اکثر ممالک کی یہ بنیادی زبان ہے جبکہ دوسرے ممالک میں یہ ثانوی اور دفتری زبان کے طور پر بھی بولی جاتی ہے. دنیا میں چینی زبان کے بعد یہ بولی جانے والی سب سے بڑی زبان ہے. تقریباً ٣٥٤ ملین لوگوں کی مادری زبان انگریزی ہے جب کہ تقریباً ڈیڑھ عرب لوگ انگریزی کو ثانوی زبان کے طور پر بولتے ہیں.

 

انگریزی ٹرانسمیشن، تعلیم، کاروبار، ایمبسی اور انٹرنیٹ وغیرہ پر استعمال ہونے والی زبان ہے.

دفتری زبان کے طور پر اس کا استعمال پاکستان، گھانا، بھارت،نائجیریا، افریکا، کینیا، یوگنڈا اور فلپین میں ہوتا ہے.

انگریزی زبان کی تاریخ

انگریزی ایک ہزار سال پہلے تک برطانوی جزیروں کی مادری زبان نہیں تھی حتکہ اب تک بھی نہیں، مگر یہ پورے انگلینڈ کی واحد زبان ہے. یہ زبان انگلینڈ میں پہلی دفعہ ٢ جرمن قبائل کے ذریعے سے آی جن کا نام اینگلو اور سیکسن تھا. ان کی بولی کے ذریعے ہی موجودہ انگریزی کی بنیاد پڑی.  اسی لیے اس کو اینگلو سیکسن زبان کہا جاتا تھا، جبکہ پرانی انگریزی صرف ایک خام مال تھا آج کی انگریزی کے لیے. اینگلو سیکسن زبان انگلینڈ کی قومی زبان ٤٥٠ سے لے کر ١١٥٠ تک رہی. گیارویں صدی میں بیرونی حملہ آور نارمن نے اس کی شکل بلکل تبدیل کر دی اور بہت سے فرانسیسی الفاظ اس زبان کا حصہ بن گے، جبکہ چودویں صدی کے درمیانی حصے میں یہ مختلف مقامی بولیوں کا مرکب بن گئی. یہ ٣٠٠ سال تک دنیا کے مختلف حصوں میں بولی جانے لگی اور اس کو وسطی دور کی زبان سے جانا پہچانا گیا.

           پندرویں صدی کے آخر میں اس زبان نے بہت ترقی کی اور ایک صدی کے اندر اندر یہ جذبات کے اظہار کا موثر ذریعہ بن گئی. چوسر اور گاور نے اس زبان کو اپنی شاعری میں استعمال کیا اور لکھی جانے والی انگریزی کو مشہور کر دیا. چونکہ اب انگلینڈ پر کوئی اور حملہ نہیں ہو رہا تھا تو اس زبان نے ترقی کا سفر رواں دواں رکھا اور یہ آج کی موجودہ دور کی شکل میں ڈھل گئی جو کہ آج بولی اور سمجھی جاتی ہے. معیاری انگریزی کو لندن کی بولی بھی کہا جاتا ہے.

          آج کل اینگلو سیکسن دنیا کے کسی حصے میں نہیں بولی جاتی مگر بہت سے فعل اور اسم اسی سے لئے گے ہیں. فرانسی زبان نے انگریزی زبان کو آسان ہجے اور تلفظ دیے . چونکہ فرانسیسی زبان لاطینی زبان سے نکلی ہے، اسی لیے بہت سے لاطینی زبان انگریزی زبان میں شامل ہو گے. صرف فرانسیسی ہی نہیں بلکہ بہت سی دوسری زبانوں کے الفاظ بھی انگریزی زبان کا حصہ بن گے! مثال کے طور پر کیمسٹری جو کہ کیمیا سے نکلا ہے عربی زبان کا لفظ ہے. اسی طرح ٹیلی ویژن دو الفاظ کا مرکب ہے "ٹیلی" اور "ویژن" - پہلا لفظ یونانی جبکہ دوسرا لاطینی ہے. اسی طرح موجودہ انگریزی میں ہزاروں الفاظ دوسری زبانوں سے حاصل کیے گے ہیں.

             اس زبان کی ترقی کے فروغ میں بہت سے شعرا اور لکھاریوں نے حصہ لیا جن میں شیکسپیئر، ملٹن، ورڈز ورتھ اور سپنسر شامل ہیں.



About the author

abid-khan

I am Abid Khan. I am currently studying at 11th Grade and I love to make short movies and write blogs. Subscribe me to see more from me.

Subscribe 0
160