اچھا لائف سٹائل اچھی زندگی۔ حصہ اول

Posted on at


صحت مند رہنے کے لئے بیماریوں کی روک تھام بہت ضروری ہے اور کسی بھی بیماری کی روک تھام کے لئے ضروری ہے کہ صحت مند کھانا کھانے کے ساتھ باقاعدگی سے ورزش کی جائے۔

موٹاپا اور تمباکونوشی سے کئی مسائل جنم لیتے ہیں جبکہ ان مسائل کے سبب آپ دل ، فالج، گردے کے امراض آنکھوں کی بیماری اور نسیان جیسی پیچیدگیوں کا شکار ہو سکتے ہیں اور یہ راستہ آپ کو موت کی جانب لے کر جاتا ہے۔ حمل کے دوران سگریٹ نوشی ، شیشہ کے استعمال سے پیدا ہونے والے امراض کینسر ، دل کی بیماری ، سانس منہ کی بیماری اور سائیڈ ایفیکٹس کا باعث بنتے ہیں۔

شیشے کا استعمال زیادہ نقصان دو ہوتا ہے کیونکہ اس میں ٹاکسن کی سطح سگریٹ کے دھوئیں سے ذیادہ ہوتی ہے ، جسم تمباکونوشی کے استعمال سے کیمیکلز کی زیادہ تعداد اور دھواں خود میں جذب کرتا ہے جبکہ شیشہ کے استعمال سے اس کا دورانیہ 60 منٹ تک رہتا ہے۔ ایک سگریٹ نوش تمباکو نوشی کے دوران سانس لینے سے زیادہ دھواں خارج کرتا ہے۔ شیشہ ، سگریٹ کے استعمال سے انتہائی نقصان دہ اثرات مرتب ہوت ہیں اور یہ انتہائی نقصان دہ مرکب ہے۔

وٹامن ڈی کا استعمال ہماری صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔ اس سے ہڈیاں اور پٹھے مضبوط ہوتے ہیں ، آسٹیوپوروسیس کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔ وٹامن ڈی کا استعمال کینسر، ذیابطیس، دل کی بیماریوں میں مبتلا افراد اور حاملہ خواتین ، بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین ، سیاہ اور گندمی رنگت والی کے لئے ضروری ہے۔

زیادہ ترکھانوں میں وٹامن ڈی قدرتی طور پر کم پایا جاتا ہے، ہمارا جسم تقریباً 90 فیصد وٹامن ڈی سورج کی روشنی کی مدد سے حاصل ہوتا ہے۔ گہری رنگت کے حامل شخص کو سورج کی روشنی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے یہ نسبت صاف رنگوں والوں کے اور اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ سورج کی روشنی کھڑکی کے زریعے جسم پر براہ راست حاصل کی جائے۔ تاہم یہ کافی نہیں روزانہ 15 سے 20 منٹ سورج کی روشنی وٹامن ڈی حاصل کرنے کے لئے کافی ہے۔



About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160